شہر

ناندیڑ میں کئی سیلاب متاثرین کو آج تک نہیں ملی مدد، کانگریس کا ضلع کلکٹر کو میمورنڈم

ناندیڑ۔ 12؍جون ( نامہ نگار ):ناندیڑ شہر میں گزشتہ سال شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا تھا جس کےبعدعلاقوں  میں سیلاب جیسی صورتِ حال پیدا ہو گئی تھی۔ اس واقعے کو ایک سال گزر چکا ہےلیکن متاثرین کو کوئی مالی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ اسی مسئلے کو لے کر آج ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کے شہر صدر عبدالستار کی قیادت میں آج ایک وفد نے ضلع کلکٹر کے دفتر پہنچ کر آر ڈی سی مہیش وڑدکر کو ایک  میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم میں کہا گیا کہ سیلاب کے سبب ناندیڑ کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خاص طور پر بلال نگر، برگد، مرگھاٹ، گنگا نگر، لمبونی نگر، پاکیزہ نگر، خطبے نگر، ہلال نگر، دبک پل، ملت نگر، رحمت نگر، اقبال نگر، کھڑکپورہ، دولہے شاہ، رحمن نگر، پنچ شیل نگر، جی ایم کالونی، گنگا چال، شراوستی نگر، لال واڑی، تہرا نگر، سعادت نگر اور نوبل کالونی ان علاقوں میں سیلابی صورت پیدا ہو گئی تھی جس سے وہاں کے ساکنان کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہوگئی تھی اور ان کا کافی زیادہ نقصان بھی ہوا تھا۔

ضلع انتظامیہ نے اس وقت وعدہ کیا تھا کہ متاثرین کو مالی امداد دی جائے گی۔ جس کے بعد سیلاب متاثرین  کا سروے بھی کیا گیا اور ایک فہرست بھی تیار کی گئی لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود اب تک کسی کو کوئی مدد نہیں ملی۔ جب کہ دوسرا برسات کا موسم شروع ہونے والا ہے۔ متاثرین  کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ مختلف بہانے بنا کر مالی مدد دینے میں تاخیر کررہی ہے اور  متاثرین کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔اس معاملے پر پہلے بھی کئی مرتبہ میمورنڈم پیش کیےگئے ، احتجاج اور دھرنے دیے مگر انتظامیہ کی طرف سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ آج کانگریس کے وفدنے انتباہ دیا کہ اگر آئندہ چار دنوں کے اندر اندر متاثرین کو مالی امداد فراہم نہیں کی گئی تو ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا جائے گا۔اسی کے ساتھ حالیہ دنوں میں جاری غیر موسمی بارشوں سے کسانوں کو بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ناندیڑ شہر اور تعلقہ جات میں کئی ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے بھی متاثرہ کسانوں سے ملاقات کی اور حکومت سے فوری معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آج کانگریس کے وفد نے اس مسئلے پر بھی ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ کسان کو فوری نقصان بھرپائی دی جائے ۔ اس وفد میں کانگریس کی مہیلا صدر کرونا جمداڑے، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، آنند چوہان، شمیم عبداللہ، عبدالغفار، ایکناتھ مورے، سابق کارپوریٹر سید شیر علی، ایڈووکیٹ محمد ناصر، رحیم احمد خان، عبدالعزیز قریشی، منتجب الدین، بابو بھائی کھوکھے والے، منا عباس حسین، رمیش گوڑ بولے، سید شعیب حسین، ستیہ پال ساونت، دیپک سنگھ حضوریا، محمد زبیر سر، اظہر قریشی، ایڈووکیٹ عبدالشہباز، حبو لیڈر، عبدالوہاب، عبدالمختار، رفیق پٹھان، ایڈووکیٹ پرسن جیت واگھمارے سمیت دیگر کانگریسی کارکنان موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!