ممبئی-ناندیڑ وندے بھارت ایکسپریس جلد ہوگی شروع – ٹائم ٹیبل اور ممکنہ کرایوں کا اعلان

ناندیڑ، نمائندہ خصوصی / مرہٹواڑہ کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم سمجھی جانے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین اب جلد ہی ناندیڑ تا ممبئی کے درمیان چلائی جائے گی۔ طوی عرصے سے اس تیز رفتار اور آرام دہ سروس کا انتظار کر رہے مسافروں کے لیے یہ ایک خوشخبری ہے۔ اب اس ٹرین کا وقتِ روانگی اور ممکنہ کرایہ بھی سامنے آ گیا ہے۔
ٹائم ٹیبل: ناندیڑ سے روانگی: صبح 5:00 بجے، پر بھنی: صبح 5:40 بجے، جالنا: صبح 7:20 بجے
چھترپتی سنبھاجی نگر (اورنگ آباد): صبح 8:15 بجے
ممبئی CSMT (چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس): دوپہر 2:25 بجے
واپسی کا سفر:ممبئی CSMT سے روانگی: دوپہر 1:10 بجے، ناندیڑ میں آمد: رات 10:50 بجے
اہم اسٹاپ: یہ وندے بھارت ایکسپریس پر بھنی، جالنا، اورنگ آباد، منماڈ، ناسک روڈ، اگتپوری اور کلیان جیسے اہم اسٹیشنوں پر رکے گی، جس سے سفر نہ صرف تیز تر ہوگا بلکہ ان شہروں کو بہتر کنیکٹیویٹی بھی حاصل ہوگی۔
ممکنہ کرایہ: اگرچہ ریلوے کی طرف سے اب تک سرکاری کرایہ جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن میڈیا ذرائع کے مطابق کرایے کچھ یوں ہو سکتے ہیں:
اے سی چیئر کار: 1,750، ایگزیکٹیو اے سی چیئر کار: 3,300
حتمی کرایے کا اعلان جلد ہی ریلوے ڈپارٹمنٹ کی طرف سے متوقع ہے۔
اس سروس کے آغاز سے مرہٹواڑہ اور ممبئی کے درمیان فاصلہ نہ صرف کم ہوگا بلکہ مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور تیز رفتار سفری سہولت میسر آئے گی۔ یہ ٹرین نہ صرف کاروباری افراد بلکہ عام مسافروں کے لیے بھی ایک بڑا ریلیف ثابت ہو گی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق، اس نئی سروس سے ناندیڑ کی معاشی ترقی کو بھی تقویت ملے گی اور خطے میں سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔