شہر

وارڈ نمبر ۱۲ میں ترقیاتی کاموں کو ملی رفتار؛ حفیظ واجد صاحب کی دعا سے حیدرآباد روڈ تا بائی پاس روڈ "شِو روڈ” کے تعمیری کام کا آغاز

(مُنور خان)
ناندیڑ، ۶ اگست: ناندیڑ شہر کے وارڈ نمبر ۱۲ میں سن ۲۰۲۱ میں منظور شدہ بنیادی سہولتوں کے منصوبے کے تحت *حیدرآباد روڈ پر واقع پاکیزہ فیشن ہال سے لے کر بائی پاس روڈ تک شِو روڈ کی تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس ترقیاتی منصوبے کی شروعات حفیظ واجد صاحب کی دعا سے عمل میں آئی۔

اس موقع پر سیاسی، سماجی و مقامی شہریوں کی بھرپور شرکت کے باعث پروگرام کو خاص اہمیت حاصل ہوئی۔ اس افتتاحی تقریب میں حافظ عبدالرحیم، سابق میئر عبدالستار، سابق نائب میئر عبدالغفار، سابق کارپوریٹر جاوید چاؤس، میاں بھائی، سید بھائی، گتیدار شکیل بھائی، ریٹائرڈ عبدالرحیم سمیت بڑی تعداد میں وارڈ کے معزز شہری موجود تھے۔

یہ سڑک گزشتہ کئی برسوں سے التوا میں پڑی ہوئی تھی۔ وارڈ کے شہریوں کی مسلسل کوششوں اور مطالبات کے بعد آخرکار اس ترقیاتی منصوبے کو منظوری ملی اور اب اس پر عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سڑک کی تکمیل کے بعد وارڈ کے باشندوں کو محفوظ، بہتر اور معیاری آمدورفت کی سہولت میسر آئے گی۔

اس موقع پر موجود سابق عوامی نمائندوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا: "وارڈ نمبر ۱۲ میں رہائش پذیر عوام کو معیاری بنیادی سہولتوں کی شدید ضرورت ہے، اور اس سڑک کی تکمیل سے پورے علاقے کے ترقیاتی سفر کو نئی رفتار ملے گی۔”

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ یہ کام معیاری انداز میں اور مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، اور متعلقہ محکمہ اس کی وقتاً فوقتاً نگرانی کرے، تاکہ عوامی پیسہ ضائع نہ ہو اور دیرینہ مطالبہ مکمل ہو سکے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!