جمیعتہ علماء ناندیڑ کی قیادت میں قریشی برادری کے ذمداران کا حضرت مولانا مفتی سید معصوم ثاقب صاحب قاسمی صاحب

جنرل سیکرٹری جمیعتہ علماء ہند سے بھارت کی بیف کمپنیوں کو حلال سرٹیفیکیٹ فوری بند کۓ جانے کا مطالب (جمیعتہ القریش ناندیڑ)
بتاریخ 6 اگست 2025 کو جمیعتہ علماء ہند کے جنرل سیکرٹری حضرت مولانا سید معصوم ثاقب صاحب قاسمی کی پربھنی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے لئے ناندیڑ ائیر پورٹ پر آمد ہوئی ناندیڑ جمیعت کے ذمداران نے استقبال کیا اور قریشی برادری کے ذمداران کے جانب سے پورے مہاراشٹرا میں گذشتہ کئی دنوں سے جانوروں کی خریدوفروخت بند کر کے قریشی برادری کے بے مدت جاری احتجاج کے بارےمیں حضرت کو بتایا گیا
قریشی برادری کی جانب سےحکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فرضی گاوں رکشکوں کی جانب سے ہر دن ہونے والے مظالم پر فوری روک لگائی جاۓ اور جن جانوروں کو شریعتِ نے اجازت دی ہے اسکی خریدوفروخت میں ہونے والی دشواریوں کو فوری دور کیا جائے
اسی مناسبت سے جمیعتہ القریش برادری کا جمیعتہ علماء ہند سے مطالبہ کیا جا تا ہیکہ جمیعتہ علماء ہند کے جانب سے بھارت کی بیف کمپنیوں کو حلال سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے اسکی اجرائی فوری طور پر روکا جاۓ ۔۔۔جب تک حکومت مہاراشٹرا جمیعتہ القریش برادری کے مطالبات پورے نہیں
کرتی تب تک حلال سرٹیفیکیٹ بیف کمپنیوں کو دینا بند کیا جائے اسی طرح قریشی برادری کے بے مدت جاری احتجاج کو جمیعتہ علماء کا مکمل تائید وحمایت کااعلان کیا جائے اس وفد میں قریشی برادری کے تمام ذمداران نے شرکت کی




