جرائم

اورنگ آباد پولیس کی ناندیڑ میں بڑی کارروائی

ناندیڑ دیگلور ناکہ پر نشہ آور گولیاں بیچنے والے دو افراد گرفتار

اورنگ آباد: نوجوانوں کو نشے کی لت میں دھکیلنے والے ریکٹ پر اورنگ آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناندیڑ کے دیگلور ناکہ علاقے سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی نشہ آور گولیاں اور انجیکشن برآمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دیگلور ناکہ کے ایک ہیلتھ کلب سے یہ دھندا چل رہا تھا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو حراست میں لیا۔ گرفتار شدہ دونوں افراد ناندیڑ کے اقبال نگر کے رہائشی ہیں۔

پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لوگ فٹنس اور باڈی بلڈنگ کے نام پر نوجوانوں کو پاؤڈر، گولیاں اور انجیکشن دے کر انہیں نشے کا عادی بنا رہے تھے۔ اس کے نتیجے میں نوجوانوں کی زندگی تباہ و برباد ہو رہی ہے۔

فٹنس کے نام پر جاری اس غیر قانونی کاروبار سے نوجوانوں کی صحت شدید خطرے میں ہے اور یہ معاشرے میں ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بعض جم خانوں میں یہ نشہ آور اشیاء آسانی سے دستیاب ہیں۔

پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایسے جم مالکان پر بھی سخت کارروائی کی جائے تاکہ نئی نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!