اسلامی

حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور میں مجلس تکمیل حفظِ قران وتکمیل ناظرہ قران ومسابقہ کا کامیاب انعقاد

اردھاپور (شیخ زبیر ) مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور میں تکمیل حفظِ قران وتکمیل ناظرہ قران پر دعائیہ مجلس عمل میں آئی الحمدللہ اس مجلس میں 14 طلباء کا نورانی قاعدہ مکمل ہوکر پارہ عم شروع ہوا جس کا پہلا سبق حافظ وقاضی عمادالدین صاحب نے پڑھایا، 12طلباء کا پارہ عم مکمل ہوکر پہلا پارہ شروع ہوا ان طلباء کا پہلا سبق مولانا محمد وسیم حسینی صاحب نے پڑھایا، 6 طلباء کا ناظرہ قران کریم مکمل ہواان طلباء نے اپنا آخری سبق تمام ہی موجودحاضرین بالخصوص حضرات علماءکرام کو سنایا

نیز ایک طالب علم نےحضرت مولانا سعد عبداللہ صاحب ندوی وحاضرین مجلس کے روبرو اپنا آخری حفظ قران کریم کا سبق سنا کر اپنے آپ کو زمرہ حفاظ میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کی واضح ہوکہ مدرسہ ھذا کے طلباء کے درمیان نعت شریف وتقاریرکاعظیم الشان مسابقہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کم وبیش 45 طلباء نے حصہ لیا اور اپنے مافی الضمیر کو بہت ہی خوب اور اچھے انداز میں پیش کیا،اس مسابقہ میں بطور حٙکم وجج کے حضرت مولانا محمد وسیم حسینی صاحب ناندیڑ، حضرت مولانامفتی محمد سلیمان رحمانی صاحب ناندیڑ، حضرت مولانا محمد فرحان صاحب اشاعتی ناندیڑ نے فرائض انجام دیئے ہر دو مجلس ومسابقہ کی صدارت حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ھذا نے فرمائی

جبکہ مہمانِ خصوصی کی حثیت سے شہر ناندیڑ کی مشہور ومعروف عالم دین حضرت مولانا سعد عبداللہ صاحب ندوی، شہر ناندیڑ کہ مشہور ومعروف نعت خواں حضرت مولانا محمد وسیم حسینی صاحب، حضرت مولانا مفتی محمد سلیمان صاحب رحمانی، حضرت مولانا محمد فرحان صاحب اشاعتی، مقامی علماء کرام میں حافظ وقاضی عمادالدین صاحب، مفتی محمد عامر خطیب صاحب، حافظ محمد عقیل صاحب، مولوی شعیب پٹھان صاحب، مولوی حذیفہ صاحب، مولانا شیخ مصطفی صاحب ودیگر ائمہ وعلماء کرام کے علاوہ طلباء کے سرپرست کثیر تعداد میں شریک تھے حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی کے ایماء

وخواہش پرحضرت مولانا سعد عبداللہ ندوی نے مختصر وجامع نصیحت فرمائی آپ ہی کی دعا پر مجلس ختم ہوئی مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی ناظمِ مدرسہ ھذا نے آے ہوئے تمام ہی مہمانوں کا استقبال کرتے ہوے شکریہ ادا کیا جبکہ نظامت و سائل کے فرائض مولانا سہیل علی صاحب، مولانا شیخ زبیر صاحب نے بحسن خوبی انجام دیے اس مجلس ومسابقہ کو کامیاب بنانے میں حافظ نویدعمران صاحب حافظ محمد یوسف صاحب مولانا سمیر علی صاحب حافظ مجاہد صاحب حافظ رضوان صاحب حافظ فیض صاحب ودیگر نے اہم رول ادا کیا

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!