شہر

ناند یڑ : سیلاب سے پائپ لائن کو نقصان – چار روزہ پانی کی سپلائی بند رہے گی

ناند یڑ (نامہ نگار) : ناند یڑ شہر کے اسدوان واٹر پيوريفيکيشن سنٹر سے قلعہ اور چوپالہ واٹر ٹانک تک نوگھاٹ پل کے راستے جانے والی مرکزی پائپ لائن سیلاب کے پانی کی وجہ سے شدید طور پر متاثر ہوگئی ہے۔ اس پائپ لائن کی مرمت فوری طور پر شروع کی گئی ہے، مگر پانی کی سطح اور جاری بارش کے باعث اس کام میں تاخیر متوقع ہے۔ 27 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک قلعہ اور چوپالہ واٹر ٹانک سے ہونے والی پانی کی سپلائی بند رہے گی۔

قلعہ واٹر ٹانک سے متاثرہ علاقے
گولن گلی، گوتم نگر، پٹھان گلی، بڑانالا نیو لائن، سرافہ، جوشی گلی، گاڑی پورا ، نوگھاٹ، نرسنگھ گلی، مارواڑ گلی، آئنہ محل ٹیکڑی، نیو فتح برج ، کالا پل، نگر گلی، مارواڑ گلی، سیڑھی گھاٹ، عرب گلی، بُرُڈ گلی، کمہار ٹیکڑی، ہولی، پاٹھاک گلی، سیدان ، ہنومان مندر دودھ ڈیری وغیرہ۔

چوپالہ واٹر ٹانک سے متاثرہ علاقے
سلی ٹیکڑی (۱،۲)، ٹاپسن، ہاتھجوڑی، شاہین دواخانہ، ونکر کالونی، مومین پورہ، غنیم پورہ، سنگھ سن نگر، پیلی بلڈنگ، شانتی نگر، پریتی نگر، بلال نگر، مہنت واڑی، بھویشور نگر، منڈ ھائی وغیرہ۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس مدت میں پانی کا استعمال انتہائی احتیاط اور کفایت شعاری کے ساتھ کریں اور نانڈیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کو تعاون دیں۔ مزید یہ کہوشنو پوری پروجیکٹ کے گیٹ کھلنے کی وجہ سے پانی میں کثیر مقدار میں مٹی آنے کے سبب پانی گدلا ہونے کا امکان ہے۔ لہٰذا پینے کے پانی کو فلٹر کرکے اور اُبال کر ہی استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!