ایجوکشن
مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کی جانب سے سراج انور محمد میراں کو مثالی معلم کے اعزاز کا اعلان

اردھاپور (شیخ زبیر )
مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں اور امتیازی کارکردگی انجام دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے اس سال مثالی معلم کے اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے . اسکولی سطح پر مثالی معلم اور اس شعبے میں قابل تحسین کارکردگی کی بنیاد پر ضلع پریشد ہائی اسکول تامسہ تعلقہ حدگاوں میں بر سر خدمت ریاستی مثالی معلم سراج انور محمد میراں کو مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کی جانب سے اس عظیم الشان مثالی معلم کے اعزاز سے نواز نے کا اعلان کیا گیا ہے. اس خوشی کے موقع پر سراج انور محمد میراں کے تمام دوست احباب اساتذہ کرام، بالخصوص ڈاکٹر شیخ وقیع الدین سر ،شیخ عرفان سر، ڈاکٹر شیخ عتیق الرحمن ،شیخ تسلیم سر و دیگر احباب نے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے.




