شہر

پربھاگ نمبر 7 اور 8 کے سیلاب متاثرین میں راشن کٹ کی تقسیم

ناندیڑ ۔ ۴؍ اکتوبر ( نامہ نگار ):ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی اور سابقہ کارپوریٹرس کی جانب سے ناندیڑ شہر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانچ ہزار راشن کٹ تقسیم کا کام گزشتہ کل سے شروع ہوا ہے۔ پربھاگ نمبر 7 اور 8 میں شامل علاقہ شراوستی نگر، تہرا نگر، سعادت نگر، لال واڑی اور اطراف کے علاقوں کے سیلاب متاثرہ لوگوں کے مکانات پہنچ کر ٹوکن تقسیم کئے گئے تھے اور پھر ان سیلاب متاثرین میں راشن کٹ کی تقسیم عمل میں آئی۔ پربھاگ 7 اور 8 میں تقریباً سات سو راشن کٹوں کی تقسیم کا کام عمل میں آیا۔ گزشتہ رات کانگریس پارٹی کے ضلع صدر راجیش پائوڑے، علاقہ کے سابق کارپوریٹر عبدالعلیم خان، منتجب الدین ، یوتھ لیڈر سجاد خان کے ہاتھوں راشن کٹ متاثرین میں تقسیم کئے گئے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!