مہاراشٹرا

دوسر بیڑ کے پل پر موٹر سائیکل حادثہ؛ ساکھر کھیڑا کے دو نوجوان ہلاک

بلڈانہ ،۱؍نومبر(ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ)ساکھر کھیڑا کے دو نوجوان ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دوسر بیڑ گئے تھے۔ واپسی کے دوران ان کی موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس میں دونوں موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔ اس المناک واقعہ سے ساکھرکھیڑا گاؤں میں غم و اندوہ کی فضا چھا گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ساکھر کھیڑا کے رہائشی الطاف شیخ اکرم اور عارف تانبولی موٹر سائیکل نمبرMH-28/4029پر دوسر بیڑ میں ایک استقبالیہ تقریب میں شریک ہونے گئے تھے۔ تقریب ختم ہونے کے بعد 31 اکتوبر کی رات واپس آتے وقت دوسر بیڑ کے پل پر موٹر

سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوانوں کے چہروں پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے کی خبر گاؤں میں پہنچتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ کنگاوراجہ پولیس نے پنچنامہ کر کے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سندھ کھیڑ راجہ کے دیہی اسپتال روانہ کر دیا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس المناک حادثے پر علاقے میں رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!