ایجوکشن

استاد صرف علم دینے والا نہیں بلکہ ڈیجیٹل دور کی تبدیلی کا اصل محرک ہے — : ڈاکٹر نیتن گھورپاڑے

ریاستی سطح کے اساتذہ و نوجوان ایوارڈ تقریب میں معزز اساتذہ کا اعزاز

پونے (نامہ نگار) : "استاد صرف علم دینے والا نہیں بلکہ ڈیجیٹل دور کی تبدیلی کا اصل محرک ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے تعلیم میں نئی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور اختراعات پیدا ہو رہی ہیں۔ اساتذہ کو اس تکنیکی انقلاب کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر اپنی مہارت میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ وہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کر سکیں، یہی وقت کی ضرورت ہے،” یہ خیالات انناساحب مگر کالج، ہڈپسر، پونے کے پرنسپل اور ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی کے مینجمنٹ کونسل کے رکن ڈاکٹر نیتن گھورپاڑے نے اپنے صدارتی خطاب میں ظاہر کیے۔

وہ فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ کمیونٹی ویلفیئر، مہاراشٹر اسٹیٹ کی جانب سے منعقدہ“ریاستی سطح کا اساتذہ سیمینار – ڈیجیٹل دور میں اساتذہ کا کردار” اور“انسپائریشنل ٹیچر ایوارڈ 2025”، “لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2025”،“انسپائریشنل یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ 2025” اور “انسپائریشنل یوتھ لیڈر ایوارڈ 2025”کی تقسیمِ اعزازات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔یہ باوقار اور متاثر کن تقریب نیتو مانڈکے آئی۔ایم۔اے ہال، ٹلاگ روڈ، پونے میں پُرجوش ماحول میں منعقد ہوئی۔

علم، تہذیب اور تحریک کے سنگم سے منعقدہ اس تقریب میں ان اساتذہ اور نوجوانوں کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے تعلیم، سماجی خدمت، قیادت، اختراع اور طلبہ کی ہمہ جہتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔اس موقع پر پونا کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس، پونےکے وائس پرنسپل ڈاکٹر امتیاز آگاکو ان کی طویل اور متاثر کن تعلیمی خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ مہمانانِ خصوصی میں معروف سماجی کارکن جناب ولاس لونڈھے اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب انور شیخ، پرنسپل، چوائس کالج آف آرٹس اینڈ کامرس، ورجے، پونے شامل تھے۔

اس موقع پر “ڈیجیٹل دور میں اساتذہ کا کردار” کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا، جس میں تمام معزز مہمانوں نے تعلیم میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب میں ریاست بھر کے ممتاز اساتذہ، سماجی کارکنان اور نوجوان قائدین کو ان کی نمایاں خدمات پر مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں انسپائریشنل ٹیچر ایوارڈ 2025، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2025، انسپائریشنل یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ 2025 اور انسپائریشنل یوتھ لیڈر ایوارڈ 2025 شامل تھے۔تقریب کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر آفتاب انور شیخ کے خیرمقدمی کلمات سے ہوا،جبکہ نظامت کے فرائض جناب آشش کامبلے نے نہایت مؤثر انداز میں انجام دیے،اور اختتام پر جناب ولاس لونڈھے نے شکریہ ادا کیا۔

اس کامیاب تقریب کے انعقاد میں فور سائٹ کالج کے وائس پرنسپل جناب ارمان شیخ،جناب منگیش آلہات اور جناب راجیش سیموئل پاٹولے نے خصوصی کوششیں کیں۔پوری تقریب فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ کمیونٹی ویلفیئر کے صدر جناب عظیم شیخ کی سرپرستی میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔یہ متاثر کن تقریب ریاست بھر کے اساتذہ، ماہرینِ تعلیم، سماجی کارکنوں، طلبہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شرکت سے منقعد ہوئی،جس کے ذریعے معاشرے میں تحریک، مثبت سوچ اور ترقی کا پیغام دیا گیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!