Uncategorized

اقراء اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں بین الاقوامی حقوق یوم اقلیت کا کامیاب انعقاد۔۔۔

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں بین الاقوامی حقوق یوم اقلیتی کا انعقاد ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جماعت نہم کے طالب علم زبیر شیخ کی تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا اغاز ہوا۔سہیل امیر، صابر مصطفی آبادی، خان ذاکر ،شیخ نور محمد، ڈاکٹر انیس الدین شیخ موجود تھے۔ پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر نے آئیے ہوئے مہمان کا گل دے کر استقبال کیے۔ سہیل امیر نے اقلیتی طبقے کے حقوق پر مغز تقریر کی۔ اقلیت و اکثریت کو مثالوں کے ذریعے واضع کیے۔

صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے الحاج عبدالکریم سالار نے طلبہ کو بین الاقوامی حقوق یوم اقلیت کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے کہا کہ اقلیتی طبقات کے لئے جو اسکیمیں جاری ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اقلیت طبقے میں مسلم، سیکھ، عیسائی، جین، پارسی ،بدھ مذاہب کا شمار ہوتا ہیں۔ ان کو حکومت کی طرف سے بہت سی سہولیات فراہم کی گئی ہے جس کا جاننا اقلیتی طبقے کا فرض اول ہے۔ تعلیم ، روزگار ، ادارے وغیرہ کے لیے حکومت نے اقلیت طبقے کو رعایت دی ہے۔

اس لیے اقلیتی طبقے کو اپنے حقوق و فرائض کا علم ہو جائے تو وہ آنے والے مسائل کا سامنا کر سکتا ہے ۔قوم و ملت، ملک کی ترقی میں اپنا تعاون کر سکتا ہے۔ وزیراعظم اندرا گاندھی نے 15 نکاتی پروگرام اقلیتی طبقے کے لیے ترتیب دیے تھے ۔ان کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سابق صدر جمہوریہ ہند نے کچھ ترمیمات کر کے انہیں عمل میں لانے کے لیے اہم رول ادا کیے۔ ہمیں چاہیے کہ اقلیتی حقوق کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں اور ایک ذمہ دار شہری بنے۔

نظامت کا فریضہ صابر مصطفی آبادی نے بحسن خوبی انجام دیا۔ جبکہ رسم شکریہ پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر نے ادا کیا۔ اس موقع پر طلبہ نے ڈرامے، تقاریر ،گیت پیش کر کے سامعین سے داد وصول کی۔ اس موقع پر طلبہ کی ریلی نکالی گئی ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ثقافتی کمیٹی کے انچارج شاہ ریاض احمد و دیگر ممبران کا تعاون رہا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!