شہر

کانگریس کے سابق کونسلر عبدال رشید نے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کر لی

 

کانگریس کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا اس وقت لگا جب کانگریس کے سابق کونسلر عبدال رشید نے مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کر لی۔

عبدال رشید نے عیدگاہ کمان سے اپنے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ ایک زبردست ریلی نکالی،
جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مجلس کے دفتر پہنچی۔
ریلی کے دوران نعروں کی گونج اور کارکنان کا جوش قابلِ دید تھا۔

مجلس کے دفتر میں ہزاروں کارکنان کی موجودگی میں عبدال رشید نے باقاعدہ طور پر مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر مجلس کے سابق ریاستی صدر سید معین نے عبدال رشید کا پُر تپاک استقبال کیا،
انہیں گل پوشی کی گئی اور پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی گئی۔

قابلِ ذکر ہے کہ عبدال رشید گزشتہ پینتیس برسوں سے کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے
اور وہ چار مرتبہ کانگریس کے ٹکٹ پر کارپوریشن کے کونسلر منتخب ہو چکے ہیں۔

ان کی مجلس میں شمولیت کو شہر کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت مانا جا رہا ہے،
جس سے مجلس اتحاد المسلمین کی تنظیمی طاقت میں مزید اضافہ ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!