شہر
شکیل احمد(تمبولی ٹورس اینڈ ٹراویلس،ناندیڑ) کے فرزند ارجمند ندیم احمد رشتہ ازدواج

ناندیڑ:جناب شکیل احمد(تمبولی ٹورس اینڈ ٹراویلس،ناندیڑ) کے فرزند ارجمند ندیم احمد گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اس ضمن میں ہفتہ 3؍جنوری 2023کی شام شالیمار فنکشن ہال ناندیڑ میں تقریب ولیمہ کا اہتمام کیاگیاتھا۔ اس موقع پر حیدرآباد کے مجلس اتحادالمسلمین کے ایم ایل اے جناب کوثرمحی الدین، مہاراشٹرکے سابق ریاستی صدر جناب سید معین، مراٹھواڑہ صدر فیروز لالہ ، رحیم خان ، حاجی شوکت بھائی (ڈائریکٹر ،تمبولی ٹوریس احمدنگر)، علی خان صاحب (ڈائریکٹر عائشہ کالج آف فارمیسی گلبرگہ )خصوصی شرکت رہی۔ ان کے علاوہ ناندیڑ شہر کے معززین ، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد، عزیز واقارب کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔





