روزنامہ الہلال گروپ کی جانب سے مرحوم ظفر خان ناز کی یاد میں ریاستی سطح کے” نازِ صحافت ایوارڈ” کااعلان
لاتور کے سینئر صحافی محمد مسلم کبیر منتخب۔۔۔۔

لاتور (نمائندہ) بیڑضلع میں ہمہ لسانی صحافت اور شامنامہ کے بانی مرحوم ظفر خان ناز کی یاد میں ریاستی سطح کا” ناز صحافت ایوارڈ ” ہر سال ریاست کے نامور اور باصلاحیت صحافیوں کو دیا جاتا ہے۔اس سال یہ جلسہ 31 جنوری 2026 کو منعقد کیا گیا ہے اور امسال مرحوم ظفر خان ناز ریاستی سطح کا” ناز صحافت ایوارڈ "لاتور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی محمد مسلم کبیر کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

محمد مسلم کبیر 1985 سے میدان صحافت میں کام کر رہے ہیں اور ملک بھر کے مختلف اخبارات، ماہناموں اور ہفت روزہ کے ذریعے صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا نام اور کام صرف لاتور ضلع تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ انہوں نے ریاست مہاراشٹر میں اُردو صحافت میں ایک منفرد مقام حاصل ہے ان کے صحافتی خدمات کے اعتراف میں، مشہور روزنامہ الہلال گروپ نے محمد مسلم کبیر کو سال 2026 کے” ظفر خان ناز ریاستی سطح کے نازِ صحافت ایوارڈ” کے لیے منتخب کیا ہے اور انہیں 31 جنوری کو شہر بیڑ میں منعقد ہونے والے عظیم الشان تقریب میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔




