تفریح

گلوکار محمد ایاز کو ضلع پریشد سولاپور نے اعزاز سے نوازا۔

سولاپور (اِقبال باغبان) : حال ہی میں سولاپور ضلع پریشد مراٹھا سیوا سنگھ کی طرف سے راج ماتا ماصاحب جیجاؤ کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ایک پروگرام میں مہاگائک کے فاتح اور سولاپور ضلع پریشد کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد ایاز کو اعزاز سے نوازا گیا۔ محمد ایاز نے اپنی سریلی آواز میں ریاستی گیت جئے جئے مہاراشٹر ما جھا گایا ۔

اس موقع پر محمد کو سولاپور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر کلدیپ جنگم نے سرٹیفکیٹ، شال اور شریفال سے نوازا۔ اسٹیج پر ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندیپ کوہنکر، ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر سمیتا پاٹل، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر سوریکانت بھوجبل، ضلع دیہی ترقی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر راج شیکھر جگتاپ، امول جادھو، چیف اکاؤنٹس آفیسر میناکشی واکڈے، ایجوکیشن آفیسر قادر شیخ، زرعی ترقی

کے افسرہریداس حاولے، منوج راوت اور مہاراشٹر مراٹھا سیوا سنگھ کے صدر اویناش گوڈسے سمیت بڑی تعداد میں افسران اسٹیج پر موجود تھے۔ یہ پروگرام سولاپور ضلع پریشد کے یشونت راؤ چوان آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ محمد ایاز نے پورے سولاپور ضلع پریشد سے اظہار تشکر کیا۔

تصویر میں = ضلع پریشد سولاپور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری کلدیپ جنگم، ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندیپ کوہنکر، ڈائریکٹر پروجیکٹ سولاپور ڈسٹرکٹ رورل آفیسر راج شیکھر جگتاپ، گلوکار محمد ایاز

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!