
سولاپور (اِقبال باغبان) : پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی اور سولاپور شوشل اسوسیش آرٹس اینڈ کامرس کالج نے مشترکہ طور پر کالج میں آج بروز پیر کو پہلے سال کے آرٹس کے دو سیشنوں میں نئے تشکیل شدہ ہندی نصاب پر ایک روزہ یونیورسٹی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر لکشمی کانت دما بطور مہمان خصوصی اور سوشل کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر اِقبال تا مبولی نے اس ورکشاپ کی صدارت کی۔

ورکشاپ کے پہلے نشست کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر گنگادھر بیراجدار نے کی۔ اس نشست میں پروفیسر ڈاکٹر گریش کاشد نے موضوع کا تجزیہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر سچیتا گائیکواڑ نے ’’جدید ہندی شاعری اور گرامر‘‘ کے موضوع پررہنمائی کی اور پروفیسر ڈاکٹر کشور پوار نے ’’جدید ہندی کہانی اور گرامر‘‘ کے موضوع پررہنمائی کی۔
دوپہر میں منعقدہ دوسرے اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر دادا صاحب کھنڈکر نے کی۔ اس نسشت میں پروفیسر ڈاکٹر دیوراج منڈے نے موضوع کا تجزیہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ستیش گھرپڑے نے ’’ہندی ادب اور عملی ہندی کے ساتھ ساتھ بامقصد ہندی” کے موضوع پر گہرائی سے وضاحت کی اور پروفیسر ڈاکٹر وٹھل واگھمارے نے ’’روزگار ہندی، انٹرویو اور اسکرین پلے‘‘ کے موضوع پر گہرائی سے وضاحت کی۔
اختتامی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر نوناتھ جگتاپ اور پروفیسر ڈاکٹر سدھارام پاٹل مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھےاس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر انیل سالونکے نے کی۔
حاضرین نے رائے ظاہر کی کہ اس ورکشاپ سے پروفیسروں کو پہلے سال کے آرٹ کے نئے ہندی نصاب کے بارے میں گہرائی سے معلومات ملی ہیں اور یقیناً تدریسی عمل کو سمت ملے گی۔ ورکشاپ میں مختلف کالجوں کے ہندی پروفیسروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر ڈاکٹر سنگیتا یادو نے کی اور شکریہ پروفیسر رئیسہ مرزا نےادا کیا۔




