ایجوکشن

مہاراشٹرا اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی کاایک روزہ ورکشاپ و تقسیم انعامات

بروز بدھ 11/ فروری 6202 کو ” کے۔آر۔ایم۔مہیلا مہاودیالہ” ناندیڑ،میں پرنسپل ڈاکٹروجیہ دیشمکھ صاحبہ کی صدارت میں شعبہ اُردو و مہاراشٹرا اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی کے مالی تعاون سے Creative writing ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مہمانِ خصوصی جناب ڈاکٹریوسف صابر خان (پروفیسر،ریسرچ گائیڈ جے۔جے۔ٹی۔یونیور سٹی راجستھان ) نے اُردو غزل کی تخلیقی صالاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے مختلف تدبیروں پر روشنی ڈالی۔

انھوں نےquality and quantity کی اہمیت موثر مثالوں کے ذریعہ سمجھایا۔ غزل کی تکنیکی پہلوں کی وضاحت کی ۔ساتھ ہی اپنی تخلیقات سے سامعین کا دل جیت لیا۔مہمان خصوصی نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے طالبات کی کاوشوں کی ستائش کی پرنسپل صاحبہ و صدر شعبہ اردو کا شکریہ ادا کیا۔20 جنوری 2025 کو” مہاراشٹرا اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی "۔کے تعاون سے منعقدی ضلع سطحی مقابلہ مضمون نویسی (۔1″آن لائن تعلیم بمقابلہ آف لائن تعلیم”2 ۔”اردو کو فروغ دینے میں نوجوانوں کا کردار”3۔ "ادب پر سوشل میڈیا کا اثر،” )کے انعامات کا اعلان کرکے طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

جن میں سرِ فہرست اوۤل مقام مسیرا انفال محمد فہیم پاشاہ (یشونت کالج ناندیڑ) دوسرا مقام مصباح فاطمہ میر مجاہد علی خان( وی-کے کالج ،ناندیڑ) تیسرا مقام سائمہ خاتون عظمت اللہ خان (کے آر ایم مہیلا کالج ناندیڑ)اور دو ترغیبی انعامت بھی دیے گئے۔انعام کی شکل میں ٹرافی،نقد رقم،اور سرٹیفکیٹ دیاگیا۔ اس کے علاوہ جن طالبات نے حصہ لیاتھا انھیں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اسی دوران کچھ طالبات نے اس مقابلہ کے متعلق اظہارِ خیال پیش کیا جن میں سائمہ خاتون،مصباح فاطمہ،عائشہ صدیقہ اور مسیرا انفال نے کیا اور کہا کہ اسطرح کے مختلف پروگراموں سے تحریری اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

اس مقابلے میں صدارتی خطاب میں پرنسپل صاحبہ نے شعبہ اُردو کی مسلسل کاوشوں کی ستائش کی محترمہ ہماء کوثر ،محمد اسمعیل و فرزانہ بیگم ،کے فعال کردار کا ذکر کیا ۔ساتھ ہی اُردو زبان کی مٹھاس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اُردو زبان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری محمد اسمعیل شعبہ اُردو نعت سائمہ خاتون(بی اے سال اول)محترمہ ہما کوثر (صدر شعبی اردو )نے مہمان کا تعارف اور پروگرام کی غرز و غائیت پیش کی اور اظہار تشکر ڈاکٹر فرزانہ بیگم (شعبہ اردو)نے اداکیا۔

پروگرام میں کثیر تعداد میں طالبات، کے علاو ہ شیخ ہماء کوثر صدر شعبہ اردو،محمد اسمعیل،فرزانہ بیگم، Dr.V.R.Powde,Dr.B.P.Kachre(Dept of Marathi) Dr.B.D.Gunjanwad, Dr.M.N.Pawar (Dept of English) Dr.S.J Ingle(Dept of Socialogy) Dr.S.T Sangamwar, Dr.Rane, M.A.Deshmukh, S.P Bokare,Shaikh Jaber, A.P.Mudholkar, S.V Agarval, S.S.Sinde, D.V.Malpani(Dept of Commerce) و غیر تدریسی عملے نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کروایا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!