پولس کمشنریٹ سولاپور نے گلوکار محمد ایاز کو اعزاز سے نوازا۔

سولاپور (اِقبال باغبان ) : پولس کمشنریٹ سنگیت سندھیا کے ثقافتی پروگرام میں سولاپور سورمانی اور مہاراشٹر مہاگائک کے فاتح محمد ایاز کا ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں گلوکار محمد ایاز کو پولس کمشنر ایم۔ راجکمار کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا۔ اس پروگرام میں محمد ایازنے فیملی گیت پیش کرکے پولیس والوں کا دل جیت لیے۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی سولاپور ڈسٹرکٹ سیشن جج شری شرما جی اور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرشری کلدیپ جنگم موجود تھے۔ اس ثقافتی پروگرام میں ڈی سی پی وجے کباڈے، ڈی سی پی حسن گوہر، ڈی سی پی اشونی پاٹل، ایس پی وجئے کری، ایس پی راجندر مانے، اے سی پی مچھندرا پنڈت، ادے سنگھ پاٹل، سولاپور کے ڈین ڈاکٹر جےکر، سینئر پولیس انسپکٹر شیواجی راوت، پولیس انسپکٹر لکڈے اور ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار موجود تھے۔
یہ شاندار تقریب سولاپور پولیس ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں منعقد ہوئی۔آخر میں محمد ایاز نے پورے پولس کمشنریٹ سولاپور سے اظہار تشکر کیا۔
تصویر میں =سولاپور پولس کمشنر ایم ۔راجکمار ، سولاپور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری کلدیپ جنگم، گلوکار محمد ایاز وغیرہ۔




