چھ سالہ معصوم روزہ دار سدرہ نورین کا پہلا روزہ

ناندیڑ — رمضان المبارک کی بابرکت فضاؤں میں بچوں میں بھی عبادت کا شوق دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی جذبے کی ایک خوبصورت مثال اس وقت سامنے آئی جب معصوم بچی سدرہ نورین دختر مفتی اظہارالحق قاسمی نے صرف چھ سال کی عمر میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔
گھر والوں کے مطابق سدرہ نورین نے بڑی خوشی اور شوق کے ساتھ سحری کی اور پورے دن صبر و حوصلے کے ساتھ اپنا پہلا روزہ مکمل کیا۔ کم عمر ہونے کے باوجود اس نے روزے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے پورے جذبے کے ساتھ عبادت میں حصہ لیا۔
اس موقع پر اہلِ خانہ نے سدرہ نورین کی حوصلہ افزائی کی اور اس کے لیے دعائیں کیں۔ گھر میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا اور عزیز و اقارب نے بھی اس ننھی روزہ دار کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک میں اس طرح بچوں کا روزہ رکھنا ان کے اندر دینی شعور اور عبادت کا شوق پیدا کرنے کا ایک خوبصورت ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔




