تفریح

 محمد ایاز کا موسیقی و ثقافتی پروگرام محمد ایاز نے اپنی سریلی آواز سے ایک منفرد مقام بنایا  :  سلمان تاج پاٹل

سولاپور(نامہ نگار)  :  – سولاپور کے ‘سرمنی اور مہاراشٹر کے ‘مہا گائیک کا اعزاز پانے والے محمد ایاز نےمرکزی تفتیشی تربیتی ادارہ، حیدرآباد ’’بھاو سرگم‘‘ نامی ایک موسیقی و ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا۔  اس تقریب کے دوران تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (DGP) مہیش بھاگوت نے انہیں اعزاز سے نوازا۔ تقریب میں موجود اہم شخصیات میں سلمان تاج پاٹل (ڈائریکٹر، CDTI حیدرآباد)، محترمہ چندا پنڈت (پرنسپل اکاؤنٹنٹ جنرل)، کیتن پاٹل (IPS، پنجاب)، یوگیش کمار (IPS، ناگپور)، ابھیے سونکر (IAS)، وویک دیش پانڈے (DCP)، ساگر کولی (CISF)، سنچت جادھو (SVPNPA) اور وشال راجولے (ڈپٹی کمانڈنٹ) شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  سینٹرل ڈیٹیکٹیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد کے ڈائریکٹر سلمان تاج پاٹل نے کہا کہ گلوکار محمد ایاز نے اپنی سریلی آواز کے ذریعے ہندوستانی موسیقی کی دنیا میں — ملکی اور بین الاقوامی سطح پر — ایک نمایاں شناخت قائم کی ہے۔ محمد رفیع کی گائیکی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، انہوں نے موسیقی کی مختلف اصناف میں اپنی ایک الگ چھاپ چھوڑی ہے۔ انہیں کئی نامور فنکاروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کا اعزاز حاصل رہا ہے اور انہوں نے ملک و بیرونِ ملک متعدد لائیو کنسرٹس اور موسیقی کے پروگراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!