قومی

جمعیت علماء ضلع جالنہ کے تحت نیشنل اردو ہائی اسکول بھوکردن میں عظیم الشان جلسہء سیرت النبی

{سیرت پاک کے تذکرے و تبلیغ میں ہماری شمولیت باعثِ سعادت ہے: مولانا سہیل ندوی

جالنہ: فیصل چاؤش العمودی کی پریس نوٹ کے مطابق جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی سیرت پاک مہم جو آخری مراحل میں ہے آج ٢٢- ستمبر منگل صبح 10 بجے نیشنل اردو ہائی بھوکردن میں سیرت النبی کا اجلاس مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیت علماء مرہٹواڑہ کی صدارت میں منعقد ہوا ،

اس اسکول کے پرائمری و ہائی اسکول طلباء نے پورے جوش وخروش سے اس جلسہ میں حصہ لیا اور اپنی شاندار تقاریر سے سامعین کو مبہوت و متاثر کیا، محمد افتخار الدین نائب صدر جمعیت علماء نے نیشنل اردو ہائی اسکول بھوکردن کے تعلیمی نظام اور بچوں کے اعلیٰ معیار تعلیم ادارہ کے بہترین نظم ونسق کی تعریف کی اور مسابقت کے اس دور میں طلباء کوخوب محنت کرنے کی ترغیب دی، ایوب خاں صاحب جنرل سیکرٹری نے طلباء کی تقاریر ان کے انداز تخاطب اور ان کے شعلہ بیانی کو سراہا ، انہوں نے اور محمد افتخار الدین صاحب نے بچوں کو نغد انعامات دیئے ،
مولانا سہیل ندوی ندوی نے کہاکہ ہمارے اجلاس کی نسبت آقائے نامدار سرور کائنات حضرت محمدﷺ کی جانب ہے اس اعتبار سے یہ محفل بڑی بابرکت ہے

اور نسبت کا کمال یہ ہے کہ جب کسی معمولی یا نچلی چیز کا تعلق کسی عظیم اور مقدس ہستی سے جڑ جائے، تو اس کی قیمت، شرف اور مقام بدل جاتا ہے۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے جہاں بھی اپنی توحید اور ایمان کی دعوت وترغیت دی ہے وہاں اپنے رسول (ﷺ) کی محبت اور آپ (ﷺ)سے اپنے تعلق کو جوڑنےکی تاکید کی ہے- مسلمان کے لئے لازم ہے کہ جس طرح وہ اللہ تعالی کی بندگی میں پختہ ہواسی طرح وہ عشق نبی (ﷺ) میں اپنے آپ کو مستحکم کرے- بقول اقبال:
"اگر ہو عشق تو ہے کفر بھی مسلمانی
نہ ہو تو مرد مسلماں بھی کافر و زندیق”

مولانا عیسیٰ خان کاشفی نے بچوں کے تعلیمی مظاہرہ کی تعریف کرتے ہوئے بتایاکہ اس پروگرام میں پرائمری اسکول سیکشن کے 9 طلباء نے حصہ لیا جن میں سے عبد الرحمان ابن انصار صاحب درجہ اول ، اقصیٰ بنت عزیز شیخ درجہ دوم اور درجہ سوم سے دو طالبات
شفاء بنت عبد العلیم صاحب اور علیزہ بنت آصف شیخ کامیاب قرار پائیں،
ہائی اسکول سیکشن سے بھی 10 طلباء نے حصہ لیتے ہوۓ عفیفہ بنت ضیاء الحق صاحب درجہ اول اور ادیبہ بنت ۔۔ درجہ دوم اور سمرین بنت محمد شفیع صاحب بھی درجہ دوم رہیں اور درجہ سوم سے امیمہ بنت ۔۔ کامیاب ہوئیں،
دوران جلسہ اساتذہ نے مہمانوں کا شال و گلپوشی کے ذریعہ پرتپاک خیرمقدم کیا ،

شرکاء پروگرام میں اسکول کے طلباء و طالبات اساتذہ مقامی مہمانان خصوصی میں الحاج محمد نذیر صاحب ، حاجی محمد نعیم صاحب ، عبد الرؤف صاحب ریاستی صدر BSP مولانا غلام حقانی صاحب ، الحاج محمد فیصل چاؤش العمودی نائب صدر جمعیت علماء ، اکرم قریشی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ، جمیل قادری رکن جمعیت ، مرزا قاسم بیگ ، اظہر شاہ صاحب رکن بلدیہ ، نسیم پٹھان ، اور بہت سارے مقامی علماء و عمائدین شہر موجود تھے
ظفر صاحب و ادریس صاحب ہیڈ ماسٹر و اسٹاف نے اس عظیم الشان پروگرام کو منعقد کرنے میں خوب محنت قابل قدر کردارادا کیا مولانا حقانی صاحب کی دعا پر یہ بابرکت مجلس اختتام پذیر ہوگئی،

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!