ایجوکشن

محترمہ دردانہ بیگم صاحبہ 37 سالہ تدریسی خدمات کے بعد سبکدوش

ناندیڑ: مدینۃ العلوم ہائی اسکول، ذکور لال باڑہ کی معزز و سینئر معلمہ محترمہ دردانہ بیگم صاحبہ آج اپنی 37 سالہ طویل اور قابلِ قدر تدریسی خدمات مکمل کرتے ہوئے سبکدوش ہوگئیں۔ محترمہ دردانہ بیگم صاحبہ نے مدینۃ العلوم لال باڑہ اسکول کی مدینہ برانچ کی انچارج کی حیثیت سے تقریباً 20 سال تک اپنی ذمہ داریاں نہایت محنت، ایمانداری خلوص اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے ادارے کی ترقی، نئے داخلوں اور طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ان کی سبکدوشی کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب میں محترمہ فہیم خاتون صاحبہ (ہیڈ مسٹریس، لال باڑہ)، محترمہ صفیہ باجی صاحبہ (پرنسپل، مدینۃ العلوم ہائی اسکول) اور دونوں اداروں کے اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی طویل، مخلصانہ اور گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!