صحت

ماڈرن پرائمری اسکول ہلال نگر میں طلبہ اور والدین کی آنکھوں کا معائنہ

ناندیڑ – بتاریخ ٨ اکتوبر ماڈرن پرائمری اسکول ہلال نگر اور لائنس کلب کی جانب سے اسکول کے طلبہ اور والدین کی آنکھوں کے معائنے کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا،  جس میں آنکھوں کی جانچ کے لیے سینکڑوں طلبہ اور والدین موجود رہے۔
اس موقع پر لائنس کلب کے سیکریٹری سرور خان نے بتایا کہ موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے طلبہ میں آنکھوں سے متعلق بیماریوں اور مسائل کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے والدین کو نصیحت کی کہ بچوں کو غیر ضروری طور پر موبائل فون استعمال کرنے کے لیے نہ دیں اور ان کی آنکھوں کی صحت پر خصوصی توجہ دیں۔

اس موقع پر اسکول کی جانب سے تمام مہمانوں کا شال پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پروگرام میں لائنس کلب کے صدر مہیش بھارتیہ، سیکریٹری سرور خان، خزانچی بابولال جا نگیڈ ، نائب صدر پروشتم اندانی، پروجیکٹ چیئرمین محمد اختر، ڈائریکٹر عبدالرازق، ٹیکنیشن امول، ٹیکنیشن پاؤلے، ڈرائیور اشوک اور اسکول کی ہیڈ مسٹریس نجم النساء بیگم سمیت، شیخ بابو ، شکیل ال ارحمن ، کنوینر یوسف ٹا پریا موجود رہے۔ اس موقع پر طلبہ اور والدین میں آنکھوں کی صحت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بروقت آنکھوں کا معائنہ کروانے کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!