ایجوکشن

مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید شیخ ابراہیم ریاستی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2026 سے سرفراز

اورنگ آباد، 15 نومبر: بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش کے موقع پر مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے مراٹھواڑہ کی سطح پر تمام اضلاع کے مجموعی طور پر 76 اساتذہ کرام کو ان کی مثالی تعلیمی خدمات اور شعبۂ تدریس میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ’’ریاستی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں مولانا آزاد ریسرچ سینٹر، اورنگ آباد میں ایک عظیم الشان تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور چیئرمین، مولانا آزاد فینانشل کارپوریشن، مہاراشٹر راجیہ، جناب سلیم سارنگ صاحب نے کی۔ تقریب میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے فلم اسٹار و اسسٹنٹ سیکریٹری، محکمہ دیہی ترقیات، حکومتِ مہاراشٹر، جناب انیل مورے، جناب عبدالغفار قادری، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کی صدرِ شعبہ محترمہ کرتی مالنی جاوڑے، اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر جناب ایم اے غفار، مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر جناب عظمت خان، قومی صدر عطار سنگھٹنا جناب جاوید عطار سر، رکنِ ایوارڈ سلیکشن کمیٹی جناب سید اسد سر (ہنگولی) اور کنوینر جناب یونس انصاری سر سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔اعتراف میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ پیش کیاگیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید شیخ ابراہیم صدر شعبہ اردو شیواجی کالج، ہنگولی کی گراں قدر تعلیمی خدمات، محنت، لگن , تدریسی میدان میں نمایاں کارکردگی اور سماجی خدمات کے پیش نظر انھیں یہ ایوارڈ تفویض کیا گیا ۔
یہ اعزاز نہ صرف ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کی انفرادی محنت اور تعلیمی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ ضلع ہنگولی کے لیے بھی باعثِ مسرت و افتخار ہے۔ بلاشبہ اس طرح کی تقریبات اساتذہ کی حوصلہ افزائی، تعلیمی معیار میں بہتری اور معاشرے میں علم و تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تاحال موصوف کو مختلف انجمنوں کی جانب سے13 اور مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئ کا بیسٹ معلم ایواڈ 2019 سے بھی سرفراز ہو چکے ہیں۔ان کو یہ ایوارڈ سے نوازے جانے پر والدین،اہل و عیال،رشتہ دار،کالج کے بانی،سوسائٹی کی صدر صاحبہ ،پرنسپل و نائب پرنسپل،تمام ساتھی اساتذہ نے پرخلوص مبارکباد پیش کی ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!