شہر

عبداللہ چاؤش پرنٹنگ پریس والے کا انتقال

انتقالِ پُرملال

ناندیڑ کے معروف پرنٹنگ پریس والے عبداللہ چاؤش، ساکن سدھناپوری، واٹر ٹینک کے قریب، چوپال ناندیڑ کا آج دوپہر انتقال ہوگیا۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

مرحوم حاجی چاؤش برتن والے کے چھوٹے فرزند تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے عزیز و اقارب اور احباب میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاء ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین شہیدانِ کربلا قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

مرحوم کے پسماندگان میں دو بیویاں، 9 لڑکے اور 7 لڑکیاں شامل ہیں۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ و پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!