مجلسِ پوری طاقت کے مظاہرہ کے ساتھ انتخابات میں حصّہ لیگی،دھرم آباد شہر میں مجلسِ کے جلسہ سے سیّد معین کا خطاب۔

کنوٹ:-(اکرم چوہان) ناندیڑ ضلع کے دھرم آباد شہر میں کُل ہند مجلسِ الاتحادالمسلمین کی جانب سے جلسہ حالات حاضرہ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔اس موقع پر مجلسِ کے ناندیڑ اور دھرم آباد کے قائدین نے خطاب کیا،اس جلسہ سے مجلسِ کے سینئر قائد سید معین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلسِ کا عزم ہے کہ مسلمانوں میں بیروزگاری کا مسئلہ حل ہو،مسلمانوں کے مسائل حل ہو انکی قیادت مضبوط ہوں ،ہمارا بھی ویکاس ہو اسکے لیے مجلسِ کو مضبوط کرنا ضروری ہے ۔
اس موقع پر اُنہونے مسلمانوں اپیل کی کہ یہ وقت سونے کا نہیں ہے اٹھنے کا ہے،ہندستان کی ایک حقیت ہے کہ مسلمانوں کو صرف کانگریس کے ذریعے ڈرایا گیا،کبھی سیکولرزم کے نام پر کبھی آر ایس ایس کے نام سے صرف ڈرایا گیا،سبھی ہندو سنگھٹنو کو پیدا کرنے والی جماعت صرف کانگریس جماعت ہے،
اس موقع پر اُنہونے 2002 کی گجرات نسل کشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ملزمین کو سزا نہیں دی ورنہ بی جے پی وہ آج اقتدار میں نہ ہوتے ،انکو موقع دینے والی جماعت کانگریس ہی ہے۔مسلمانوں کی سیاسی بے بسی کا نتیجہ ہے کی ہمنے ہر وقت کانگریس کا ساتھ دیا۔
اس طرح سید معین نے دھرم آباد کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ بلی کا بکرا نہ بنتے ہوئے آنے والے چناؤ میں مجلسِ کا ساتھ دینے کی اپیل کی




