شہر

ناندیڑ میں سبزیوں کے دام آسمان کو چھونے لگے – شہری پریشان، بارش نے پیدا کی قلت

ناندیڑ، (خصوصی نمائندہ): ناندیڑ شہر میں اس وقت سبزیوں کے دام آسمان کو چھو رہے ہیں۔ روزمرہ استعمال کی سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ بارش کی زیادتی کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچنے سے سبزیوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں بازاروں میں نرخوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شہر کی مختلف منڈیوں اور بازاروں میں اس وقت سبزیوں کے نرخ درج ذیل ہیں:ٹماٹر 60 روپے فی کلو، بینگن 120 روپے فی کلو، پھول گوبھی 140 روپے فی کلو، تو رائن 120 روپے فی کلو، بھنڈ ی 80 روپے فی کلو، گوار پھلی 120 روپے فی کلو، سیگوا پھلی 120 روپے فی کلو، قدو (بڑا) فی عدد 80 روپے، (چھوٹا) فی عدد 40 روپے، میتھی کی بھاجی فی عدد 50 روپے، پالک کی بھاجی 120 روپے فی کلو،،کریلا 120 روپے فی کلو, ہری مرچ 80 روپے فی کلو، چولائی کی پھلی 120 روپے فی کلو، پتہ گوبھی 100 روپے فی کلو، کھیرا اور ککڑی 80 روپے فی کلو، سیم کی پھلی 100 روپے فی کلو، اور شلجم 100 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

تاجروں اور کسانوں کے مطابق رواں سال غیر متوقع بارشوں نے کھیتوں میں کھڑی سبزیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے فصلیں سڑ گئیں یا بہہ گئیں، جس کے سبب سبزیوں کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپلائی گھٹنے سے بازار میں سبزیوں کے داموں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک مقامی تاجر محمد ریاض نے بتایا کہ “اس سال بارش نے سبزی کا بھاری نقصان کیا ہے۔ پہلے جہاں سبزیاں روزانہ بڑی مقدار میں آتی تھیں، اب نصف مقدار میں بھی نہیں پہنچ رہی ہیں۔”

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے سبب گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ گھریلو خواتین کا کہنا ہے کہ روز کی ضرورت کی سبزیاں اب خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اگر موسم بہتر رہا تو آئندہ دو ہفتوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں کچھ کمی ممکن ہے، تاہم فی الحال داموں میں استحکام کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

ناندیڑ کے عوام حکومت اور بلدی انتظامیہ سے اپیل کر رہے ہیں کہ سبزیوں کی سپلائی کو متوازن رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو کچھ راحت مل سکے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!