Uncategorized

ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول میں "یومِ ترغیب مطالعہ” منعقد کیا گی

ا

جلگاؤں:( عقیل خان بیاولی)
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول مہرون ،جلگاؤں میں صدر مدرس قاضی اخترالدین کی صدارت میں سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش کے موقع پر”یومِ ترغیب مطالعہ” منعقد کیا گیا۔پروگرام کی شروعات جماعت چہارم کی طالبہ علینہ فاطمہ کے تلاوت قرآن پاک سے کی گئی۔جماعت اول تا چہارم کے طلباء وطالبات کو اس دن کے موقع پر صدر مدرس اورتمام معلم ومعلمات کے دست مبارک سے مختلف قسم کی کتابیں تقسیم کی گئی۔صدارتی خطبہ میں صدر مدرس نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے

کارناموں وقربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کو مطالعہ کرنے کا شوق و ذوق پیدا کرنے کو کہا۔نظامت کے فرائض معاون معلم سید خورشید علی نے بخوبی انجام دیا۔ محمد ایوب کے اظہار تشکر سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں سید ذوالفقار حسن، تنویر شاہ، ہمایوں کھاٹک اور معاون معلمات شیخ ممتاز بی،اختر شمیم، نکہت یاسمین، شیخ غزالہ پروین،سعدیہ شاہ، ثناء شیخ، نسرین مرزا، تبسم شیخ ،عائشہ شیخ، سلطانہ شاہ، الفیہ شیخ، فردوس شاہ، محسنہ شیخ کی شمولیت رہی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!