مہاراشٹرا

ڈاکٹر شیخ عتیق الرحمٰن کو بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ریاستی مثالی معلم اعزاز سے سرفراز

پونہ (مہاراشٹر)
اردھاپور (شیخ زبیر) بمقام اعظم کیمپس، پونہ میں منعقدہ ایک تقریب میں
کرانتی کاری شکشک سنگھٹنا، پونہ (مہاراشٹر) کی جانب سے
ڈاکٹر شیخ عتیق الرحمٰن شیخ حبیب کو
’’بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ریاستی سطح کا مثالی معلم اعزاز‘‘ سے نوازا گیا۔


ڈاکٹر شیخ عتیق الرحمٰن اس وقت
پی ایم شری ضلع پریشد ہائی اسکول، تامسہ، تعلقہ حدگاؤں، ضلع ناندیڑ میں
سیکنڈری ٹیچر (شعبۂ اردو) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ایوارڈ قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کی ذات تک محدود نہیں بلکہ ساتھی اساتذہ، ادارے، طلبہ و طالبات، والدین اور تامسہ گاؤں کے تعاون کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انہیں
قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ، دہلی کی جانب سے
بمقام دہلی قومی سطح کے مثالی معلم اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
ان کی اس سرفرازی پر مختلف تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!