کانگریس کی جانب سے ایوارڈ یافتہ صحافیوں کو تہنیت

ناندیڑ۔ 14؍ اکتوبر ( نامہ نگار ):مہاراشٹرا ردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے پچھلے دنوں ممبئی میں ناندیڑ کے سینئر صحافی الطا ف ثانی، محمد صادق، ضمیر احمد خان کو ان کی صحافتی خدمات کے عوض ریاستی سطح کا صحافتی ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ اسی طرح یوٹیوب چینل ماجھا مہاراشٹرا کے ایڈیٹر شیخ یحیٰ کو بھی ان کی صحافتی خدمات کے عوض ممبئی میں ایک تنظیم کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا گیا۔
اسی سلسلہ میں آج کانگریس پارٹی دفتر نیا مونڈھا ناندیڑ میں ایوارڈ یافتہ صحافیوں کی تہنیتی تقریب رکھی گئی تھی جس میں کانگریس کے ضلع صدر راجیش پائوڑے، شہر صدر عبدالستار، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، شمیم عبداللہ، آنند چوہان،سابق چیئرمن فاروق علی خان، سابق کارپوریٹر منتجب الدین، سید شیر علی، سید شعیب حسین، سریش ہٹکر، عبدالعزیز قریشی، رحیم احمد خان، ستیہ پال ساونت، مہیش دیشمکھ، شیخ مختار، شیخ اظہر، زبیر احمد، محسن خان، ایڈوکیٹ شہبازو شہر کانگریس کمیٹی کے عہدیداران موجود تھے اس موقع پر ایوارڈ یافتہ صحافیوں کی کثرت سے گلپوشی کر کے انہیں مبارکباد پیش کی گئ۔ کانگریسی قائدین اور صحافیوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔




