عالمی

کیرالہ کے ساحل پر مال بردار جہاز میں زوردار دھماکہ، 50 کنٹینر سمندر برد، 4 اہلکار لاپتہ

کوچی، 9 جون: کیرالہ کے ساحل کے قریب واقع سمندری حدود میں ہفتہ کے روز ایک مال بردار جہاز ‘ایم وی وین ہائی 503’ میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تقریباً 50 کنٹینر سمندر میں غرق ہو گئے، جبکہ چار عملہ کے ارکان لاپتہ ہیں۔ واقعہ میں کم از کم پانچ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے فوری راحت رسانی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

یہ جہاز کولمبو سے روانہ ہو کر نہاوا شیوا (ممبئی) کی بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا اور اس پر 600 سے زائد کنٹینرز لادے گئے تھے۔ دھماکہ جہاز کے نشیبی ڈیک میں اس وقت ہوا جب یہ کوچی سے 315 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ دھماکے کے بعد جہاز پر افراتفری مچ گئی، اور کئی کنٹینرز سمندر میں گر گئے۔

ہندوستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق، یہ جہاز سنگاپور کے پرچم تلے چل رہا تھا۔ اس کی لمبائی 270 میٹر اور گہرائی (ڈرافٹ) 12.5 میٹر ہے۔ جہاز 7 جون کو کولمبو سے روانہ ہوا تھا اور 10 جون کو ممبئی پہنچنے والا تھا۔

کوسٹ گارڈ اور بحریہ کا فوری رد عمل: حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈ کے Dornier ایئرکرافٹ کو علاقے میں روانہ کیا گیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی تین آبدوزیں –

آئی سی جی ایس راجدوت (نیو منگلور سے)، آئی سی جی ایس ارنویش (کوچی سے)، آئی سی جی ایس سچیت (اگٹّی سے) کو بھی فوری طور پر موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔

راحت اور بچاؤ کا کام جاری: کوسٹ گارڈ کے مطابق لاپتہ اہلکاروں کی تلاش اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جہاز پر موجود دیگر تمام افراد فی الحال محفوظ بتائے جا رہے ہیں، اور حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

دھماکے کی وجہ اب تک واضح نہیں: ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق ممکنہ طور پر کسی کنٹینر میں اندرونی خرابی یا خطرناک مواد کے باعث دھماکہ ہوا ہوگا۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!