جمعیۃ علماء ضلع تھانے کی مجلس منتظمہ کا سہ ماہی اجلاس

رابوڑی تھانے :21/جون 2026 بروز اتوار صبح 11/بجے مسجد عمر فاروق رابوڑی ،تھانے میں جمعیۃ علماء ضلع تھانے کی مجلسِ منتظمہ کا ایک پر وقار اجلاس منعقد ہوا۔ حسب اصول حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی مدظلہ العالی صدر جمعیۃ علماء ضلع تھانے و ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے پروگرام کی صدارت فرمائی۔
پروگرام کا آغاز مسجد ابوبکر صدیق رابوڑی کے مؤذن حافظ سلمان صاحب کی پرسوز تلاوت اور خوبصورت نعتیہ کلام سے ہوا۔پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے مولانا حیات اللّہ نعیم قاسمی صدر جمعیۃ علماء نوی ممبئی نے کہا کہ یہ ہماری سعادت ہے کہ آج کے اس اجلاس میں بطور مہمان خصوصی مفکر قوم و ملت حضرت مولانا حلیم اللّہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر تشریف فرما ہوئے۔آپ کے ہمراہ جمعیۃ علماء ممبئی شمالی زون کے صدر اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے خازن حضرت مولانا اشتیاق احمد قاسمی صاحب مدظلہ العالی، جمعیۃ علماء ممبئی شمالی زون کے رکن مولانا سرور قاسمی صاحب اور جامعہ سراج العلوم بھیونڈی کے صدر حاجی مکرم الدین صاحب بھی تشریف لائے۔ ہم ان مؤقر حضرات کے ممنون و مشکور ہیں اور تہ دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔
جمعیۃ علماء ضلع تھانے کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد عارف انصاری صاحب کے حکم پر ناظم اجلاس نے گزشتہ میٹنگ کی روداد پڑھ کر سنائی اور کارروائی رجسٹر پر صدر محترم مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی سے توثیقی دستخط ثبت کروائی۔ بعدازاں مختلف یونٹوں کے ذمہ داران نے اپنی اپنی یونٹوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،جس میں جمعیۃ علماء امبرناتھ کے صدر حاجی صغیر احمد صاحب،جمعیۃ علماء ممبرا کے جنرل سیکرٹری مولانا شفیق الرحمان ندوی صاحب اور جمعیۃ علماء شہر تھانے کے صدر حافظ محمد عارف انصاری صاحب کی کارکردگی رپورٹ قدرے تفصیلی اور قابلِ ذکر و لائق تحسین رہی۔
اخیر میں صدرِ مجلس کے مختصر مگر جامع خطاب کے بعد مہمان خصوصی مفکر قوم و ملت حضرت مولانا حلیم اللّہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم کا پرمغز خطاب ہوا،جو کارکنان جمعیۃ کے لیے مشعلِ راہ بن جانے والے امور اور نکات پر مشتمل تھا۔اللہ تعالیٰ ہم سبھی کو آں محترم کے بیان کردہ بے حد مفید اور رہنما خطوط پر چل کر قوم و ملت کے لیے مخلصانہ مساعئی جمیلہ کی توفیق مرحمت فرمائے۔آپ ہی کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ ماشاء اللہ حافظ محمد عارف انصاری صاحب کی ٹیم نے شرکاء اجلاس کی ضیافت کے لیے شاندار ظہرانہ کا اہتمام کیا تھا۔ فجزاھم اللّہ خیرا
آئندہ سہ ماہی میٹنگ ۴؍ اکتوبر بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے مکہ مسجد بلند چال امبر ناتھ میں ہوگی ۔
اجلاس میں جمعیۃ ضلع تھانے کی بیشتر یونٹوں کی معتد بہ تعداد نے شرکت کی، مگر میرا روڈ کی یونٹ سے کسی نے بھی شرکت کی زحمت گوارا نہیں فرمائی۔شرکاء اجلاس کی چند اہم شخصیات کے نام اس طرح ہیں۔بدلاپور وانگنی سے عبد الرشید شیخ اور مولانا وسیم صاحب امبرناتھ سے حاجی صغیر احمد اور عبد الرحمان شیخ،شہاڈ سے مولانا نوشاد،کھڑولی سے مولانا انعام اللّہ صاحب کشی نگری،ٹٹوالہ سے مولانا نذر اللّہ،کلیان سے مولانا غلام حسین صدیقی،مولانا شفیق صاحب اور یونس خان صاحب،ممبرا کوسہ سے مولانا شفیق الرحمان ندوی،مولانا ایاز صاحب، مولانا الیاس مظاہری صاحب،نوی ممبئی سے مفتی محمد اعلم قاسمی صاحب،قاری اسعد اللہ رحمانی صاحب، حاجی محبوب الٰہی صاحب،مولانا محمد احمد قاسمی
صاحب، مولانا اشرف قاسمی صاحب،مفتی عبد الملک قاسمی صاحب،ابو سالم اعظمی صاحب،مولانا صادق علی قاسمی صاحب،نور الہدیٰ صاحب،حاجی عبدالحی صاحب اور ذاکر حسین صاحب،بھیونڈی سے حاجی مکرم الدین صاحب،مفتی منصور صاحب،مولانا غفران صاحب،مولانا کفیل صاحب،مولانا رشید صاحب اور حافظ نور الدین صاحب۔تھانے سے مولانا طفیل خان صاحب،مولانا اختر حسین صاحب،حافظ خالد زندانی صاحب،مولانا سعید نعمانی صاحب،فاروق کھتری صاحب، سالم گھاؤٹے صاحب،صغیر احمد شاہ صاحب،ڈاکٹر اسعد منیار صاحب،حکیم شیخ صاحب،حافظ اکرم صاحب،حافظ صبور صاحب،سبحان انصاری صاحب، سعید اختر صاحب اور حمید اللہ اجمعین صاحب۔




