معروف شخصیت جناب وزیر خان کا انتقال، نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد قریشیہ (بارہ امام) میں ادا کی جائے گی

محسن کالونی: بڑے رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ شہر کی معروف و معزز شخصیت جناب وزیر خان صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے انتقال سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور اہلِ خانہ سمیت عزیز و اقارب سوگوار ہیں۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد قریشیہ (بارہ امام) میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین مکہ مسجد مرکز (چوک) کا قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ جنازہ بعد نماز عصر مرحوم کے گھر سے روانہ ہوگا۔
مرحوم جناب ساجد خان صاحب (فیمس ٹرانسپورٹ) اور جناب واجد خان صاحب (جے کے کنسٹرکشن) کے والد تھے۔ ان کی رہائش محسن کالونی، اکبر فنکشن ہال کی گلی میں تھی۔
اہلِ علاقہ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے، جبکہ ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




