مراٹھوڑ ا

ممتازعمرہ ٹورز اینڈ ٹریولز کا افتتاح، عازمینِ عمرہ کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان

ناندیڑ: شہر میں عازمینِ عمرہ کو بہتر اور سہولت بخش سفری خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے ممتاز عمرہ ٹورز اینڈ ٹریولز کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آیا۔ ٹورز کا افتتاح مسجد خواجگان کے امام و خطیب مفتی خالد شاکر قاسمی کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقع پر مفتی خالد شاکر قاسمی نے ممتاز عمرہ ٹورز اینڈ ٹریولز کے لیے خیر و برکت کی دعا فرمائی۔

افتتاحی تقریب میں ایم آئی ایم کے سینئر لیڈر سید معین، سابق چیئرمین شمیم عبداللہ، کارپوریٹر محمد الطاف سر، کارپوریٹر راجو ینم جی اور محمد عتیق بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ دوست احباب اور معززینِ شہر نے بھی شرکت کرتے ہوئے ٹورز کے پروپرائٹر الحاج محمد اعجاز صاحب کو مبارکباد پیش کی۔ممتاز عمرہ ٹورز اینڈ ٹریولز کے پروپرائٹر الحاج محمد اعجاز صاحب کو عمرہ ٹورز کے شعبے میں اچھا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے عازمینِ عمرہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سروس کا آغاز کیا ہے۔

ممتاز عمرہ ٹورز اینڈ ٹریولز میں عمرہ پیکیجز کے ساتھ فلائٹ ٹکٹ بکنگ، ہوٹل بکنگ، ویزا اسسٹنس اور گروپ ٹورز کی سہولت بھی دستیاب رہے گی، جس کے ذریعے مسافروں کو سفر سے متعلق مختلف خدمات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ٹورز کی جانب سے بتایا گیا کہ عمرہ کے لیے جانے والے عازمین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مناسب اور قریبی رہائش، ہوٹل کی سہولیات، مقدس مقامات کی زیارت اور انڈین کھانے سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انتظامیہ کا مقصد عازمین کو آرام دہ اور بہتر انداز میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔افتتاح کے موقع پر خصوصی گرینڈ ڈیلکس آفر کا بھی اعلان کیا گیا۔ پروپرائٹر کے مطابق ممتاز عمرہ ٹورز اینڈ ٹریولز کا دوسرا قافلہ 9 نومبر 2026

کو روانہ ہوگا، جو 20 روزہ ہوگا۔ اعلان کردہ آفر کے تحت جو عازمین 5 اکتوبر 2026 سے قبل بکنگ کرائیں گے، انہیں 9 نومبر کے 20 روزہ عمرہ قافلے کے لیے ایک لاکھ ایک ہزار میں پیکیج فراہم کیا جائے گا، جبکہ 5 اکتوبر کے بعد بکنگ کی صورت میں پیکیج کی قیمت ایک لاکھ دس ہزار ہوگی۔

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد مزید معلومات اور بکنگ کے لیے ممتاز عمرہ ٹورز اینڈ ٹریولز، مسجد خواجگان کے روبرو، نظامی کالونی، ناندیڑ سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا استقبال الحاج محمد اعجاز صاحب، سماجی کارکن محمد افروز صاحب، محمد فیروز صاحب، محمد امروز صاحب، محمد نواز عرف شیرو اور محمد علی نے کیا اور تقریب میں شرکت پر تمام مہمانانِ کا شکریہ ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!