نظام آباد میں خوفناک حادثہ: کنٹینر ٹرک نے کھڑی ہوئی ٹریول بس کو ٹکر مار دی؛ 3 مسافر ہلاک، کنوٹ کی دو خواتین بھی شامل ہیں۔

کنوٹ(اکرم چوہان) نظام آباد کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا ہے کنٹینر ٹرک نے کھڑی ہوئی ٹریول بس کو ٹکر مار دی؛اس حادثے میں 3 مسافر ہلاک ہوئے جن میں کنوٹ کی دو خواتین بھی شامل ہیں۔ بس کنوٹ سے حیدرآباد جا رہی تھی یہ شدید حادثہ NH-44 پر گووند پیٹ کے قریب پیش آیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق
کنوٹ سے خواتین کو درشن کے لیے لے جانے والی ایک نجی بس جمعرات (13) کی صبح نیشنل ہائی وے نمبر 44 پر ارمور کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ ٹائر پھٹنے کے باعث ہائی وے کے کنارے کھڑی بس کو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار کنٹینر نے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں بس سے نیچے اترنے والی دو خواتین مادھوی کرن کنوتکر اور سجتا اشوک نیمنیوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ دو خواتین سنیتا پرکاش گنٹاپیلیوار اور منیشا بھاسکر نیممنیوار شدید زخمی ہوگئیں۔
کنوٹ سے تقریباً 60 خواتین عقیدت مند دو پرائیویٹ بسوں میں چنہ جیار سوامی کے درشن کے لیے حیدرآباد کی طرف سفر کر رہی تھیں۔ سفر کے دوران ایک بس کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی کو قومی شاہراہ کے کنارے روک دیا گیا۔ جب ٹائر تبدیل کیا جا رہا تھا تو کچھ خواتین گاڑی سے نیچے اتر گئیں۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار کنٹینر نے کھڑی بس کو ٹکر مار دی۔
کنٹینر کی ٹکر سے بس بری طرح ہل گئی۔ بس سے اترنے والی دو خواتین اس کے نیچے دب کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ دو دیگر خواتین شدید طور پر زخمی ہوئیں اور انہیں علاج کے لیے نظام آباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں کچھ خواتین کو معمولی چوٹیں آئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے باعث شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔
دریں اثناء حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کنوٹ پہنچی تو شہر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ کنوٹ کے عوام غم کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ خواتین کا جلوس جو خوشی سے درشن کے لیے نکلا تھا ایک ہولناک حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ماہِ شرون کی پہلی تاریخ کو پیش آنے والے اس حادثے نے جاں بحق ہونے والی خواتین کے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔




