شہر
قریشی صفورہ فاطمہ بنت محمد ابراہیم قریشی نے دسویں جماعت میں شاندار کامیابی حاصل کی

ناندیڑ، 14 مئی 2025: قریشی صفورہ فاطمہ دختر محمد ابراہیم قریشی نے ایس ایس سی (دسویں جماعت) کے امتحان میں 453 نمبرات حاصل کر کے %90.60 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اُن کی اس کامیابی پر والدین، دادا، دادی، نانا، نانی اور دیگر عزیز و اقارب نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
صفورہ فاطمہ نے اپنی محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد سے یہ مقام حاصل کیا ہے اور اپنے والدین کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے کا نام بھی روشن کیا ہے۔ اُن کی اس کامیابی پر تعلیمی، سماجی اور مذہبی حلقوں سے بھی مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ صفورہ فاطمہ کو آئندہ بھی کامیابیوں سے نوازے اور وہ اپنے والدین و خاندان کا نام مزید روشن کرے۔ آمین۔