شہر

ناندیڑ شہر میں کل 13؍ جون کو کانگریس کی مشال ریلی

ناندیڑ۔ 11؍ جون ( نامہ نگار ):مہاراشٹرا میں پچھلے اسمبلی انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر بد عنوانی پیش آئی تھی ۔ اس کا مکمل ڈاٹا کانگریس کے قائد راہول گاندھی نے پچھلے دنوں جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاراشٹرا میں جو حکومت قائم ہوئی ہے دراصل وہ ای وی ایم اور ووٹوں میں گھوٹالہ کر کے اقتدار میں آئی ہے ۔ اسی سلسلہ میں مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے ریاست بھر میں عوامی بیداری کے لیے مشال ریلی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ کانگریس کے ضلع صدر ہنمنت پاٹل بیٹ موگرے کر ، شہر صدر عبدالستار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر ناندیڑ شہر میں کل ۱۳؍ جون بروز جمعہ کو شام پانچ بجے مشال ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اسمبلی الیکشن میں ہوئے گھوٹالے کے خلاف ضلع کلکٹر کو میمورنڈم پیش کیا جائے گا اور پھر ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان کی قیادت میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس سے مشال ریلی کا آغازہوگا یہ ریلی چھترپی شیواجی مہاراج کے مجسمہ سے ہو کر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر پہنچے گی جہاں اس ریلی کا اختتام عمل میں آئے گا۔ کانگریس کے ضلع صدر بیٹ موگرے کر نے کہا کے مہاراشٹرا میں مقامی اداروں کے الیکشن ہونے والے ہیں اس لیے عوام کو بیدار کرنے کے لیے کانگریس پارٹی مشال ریلی کا اہتمام کر رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کا مطالبہ ہے کے الیکشن ووٹنگ مشن کے بجائے بیلٹ پیپر پر لیئے جائیں۔ اس پریس کانفرنس میں ریاستی سیکریٹری راجیش پائوڑے، ایکناتھ مورے، کانگریس کے ترجمان منتجب الدین، باپو پاٹل موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!