ماہور میں دو دن، دو بند: ڈی جے تنازع پر کل ہندو سنگٹھنا کا بند، بینر پھاڑنے پر آج مسلم سنگٹھنا کا بند، پولیس کا سخت پہرہ ،. سیکولر پارٹیوں کی خاموشی.

ماہور، – (اکرم چوہان) ناندیڑ ضلع کے ماہور شہر میں حضرت ٹیپو سلطان جینتی کے جلوس میں بغیر اجازت ڈی جے بجا کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے گانے بجائے جانے پر مقدمہ درج کر کے ۲۲ تاریخ کو ہندو تنظیموں کی جانب سے ماہور بند رکھا گیا تھا، تو وہیں ۲۲ تاریخ کی رات کو حضرت ٹیپو سلطان کے بینر پھاڑنے پر تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف احتجاج میں آج بروز پیر ۲۳ نومبر کو بھی ماہور شہر مکمل بند رکھا گیا، جس سے عام زندگی متاثر ہوئی۔
کل کا بند – ڈی جے معاملہ:
۲۰ نومبر کو ٹیپو سلطان جینتی کے جلوس کے دوران چھترپتی شیواجی مہاراج چوک پر ڈی جے پر قابل اعتراض گانے بجائے جانے کے خلاف سکل ہندو سنگٹھنوں کی اپیل پر ۲۲ نومبر کو ماہور بند رکھا گیا تھا۔
پولس کانسٹیبل گجانن جادھو کی شکایت پر ماہور پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت کے مطابق ۲۰ تاریخ کو جلوس کے دوران ڈی جے پر قابل اعتراض گانے بجائے۔ ضلع کلکٹر ناندیڑ کے حکم سے ڈی جے بجانے پر پابندی تھی، اس کے باوجود پولیس انسپکٹر دیوداس چونڈے کے حکم کو نظر انداز کر کے غیر قانونی طور پر ڈی جے لگایا گیا۔
آج کا بند – بینر پھاڑنے کا معاملہ:
۲۲ تاریخ کی رات کو کچھ سر پھروں نے حضرت ٹیپو سلطان کے بینر پھاڑ دیے۔ اس سے شہر میں ناراضگی پھیل گئی اور پیر کو بھی غیر اعلانیہ بند رکھا گیا۔ اس واقعہ میں تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
امن کمیٹی کی میٹنگ:
اس کے بعد بھوکر کی اپر پولیس ادھیکشک ارچنا پاٹل نے ماہور پولیس تھانے میں سب ڈویژنل پولیس افسر کرن کمار بھونڈوے اور پولیس انسپکٹر دیوداس چوپڑے کی موجودگی میں امن کمیٹی کی میٹنگ لی۔
میٹنگ میں سخت ہدایت دی گئی کہ اب سے بغیر پولیس اجازت کے ڈی جے، اسپیکر، جلوس، بند اور بینر نہیں لگائے جائیں گے، اور سوشل میڈیا پر بغیر اجازت پوسٹ ڈالنے پر کارروائی ہوگی۔ ہدایت نہ ماننے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
پولیس کی درخواست پر اب ماہور شہر کی تجارتی بازار پھر سے پہلے جیسی شروع ہو گئی ہے۔
وہیں اس معاملے میں کسی بھی سیکولر پارٹی نے ابھی تک کسی طرح کی آواز نہی اٹھائی ہے۔نہ ہی ناندیڑ کے کسی پارٹی کے ذمےدار نے ما ہور کا دورہ کرتے ہوئے امن امان قائم رکھنے کی اپیل کی ہیں ۔




