ضلع

ناندیڑ ایئر پورٹ آخر کار ایم اے ڈی سی کو منتقل کر دیا گیا۔

ناندیڑ:25/جون: پچھلے مہینے ناندیڑ ایئر پورٹ کو MIDC سے مہاراشٹرا ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی (MADC) کو منتقل کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے یہ عمل آج مکمل ہوا۔ اس کی وجہ سے ناندیڑ ایئر پورٹ پر سہولیات میں اضافہ کے ساتھ تبدیلی کا امکان ہے۔ واضح ہو کہ ریلائنس انڈسٹریز نے 15 سال پہلے  ناندیڑ، لاتور، عثمان آباد، ایوت محل اور بارامتی یہ پانچ ایئر پورٹ کی ترقی اور استعمال کے لئے اپنے قبضہ میں لیا تھا۔ لیکن پچھلے 15 سالوں میں ان ایئر پورٹ کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ ایئر پورٹ خستہ حالی کا شکار ہونے لگے تھے۔
یہ معاملہ جب وزیرِ صنعت ادے سامنت کے سامنے آیا تو انہوں نے فوری طور پر اس معاملے کو اٹھایا۔ آخر کار 8 اپریل کو اُنہوں نے یہ پانچوں ایئر پورٹ کو پنچنامے کے ذریعے مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے حوالے منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔ ریاستی حکومت نے اسے فوری طور پر نافذ کیا۔ دریں اثنا، مہاراشٹرا ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے پاس اب یہ ایئر پورٹ ٹرانسفر  ہو چکے ہے۔ اس کارروائی سے ایک ماہ قبل ایم اے ڈی سی کی ڈائرکٹر سواتی پانڈے،
جوائنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر نشی کانت دیشپانڈے اور دیگر عہدیدار ناندیڑ آئے تھے اور اس کا معائنہ کیا تھا۔ اس کے بعد اے ای، ڈی او کے ساتھ ایم اے ڈی سی کے جوائنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر نشی کانت دیشپانڈے اتوار سے ناندیڑ آئے تھے۔ ایئر پورٹ کے منتقلی کی کارروائی کے دوران مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایگزیکٹیو انجینئر کلپیش لہیوال، مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ڈپٹی انجینئر جاوید لُطف اللہ، مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ڈپٹی انجینئر مظفر بیگ، مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریجنل آفیسر راجہ رام گٹھالے موجود تھے۔ ناندیڑ ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر راجیش پوڈوال نے بتایا کہ منتقلی کا عمل آج مکمل ہو گیا ہے۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!