جرائم

معلم نے کی آن ڈیوٹی خود سوزی

جلگاؤں(عقیل خان بیاولی)نۓ تعلیمی سال کا آغاز تعلیمی حلقہ میں شادمانی نظر آرہی ہے اسی ماحول میں آج ٢٥ جون ٢٥ کی صبح ساڑھے نو بجے ضلع جلگاؤں کے پاچورا میں ایک معلم نے اسکول میں پھانسی لگا کر خودکشی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ سپڈو بھدو ودیا مندر کا ہے۔ خودکشی کرنے والے ٹیچر کا نام رویندر مہالے ہے۔

اس واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ دریں اثنا، معلم رویندر مہالے کی خودکشی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق، جب طالب علم درمیانی تعطیل کے دوران اسکول کے صحن میں کھیل رہے تھے، ٹیچر رویندر مہالے نے اوپر کی منزل پر واقع کلاس روم میں جاکر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ درمیانی تعطیل کے وقفے کے بعد رویندر مہالے کو کلاس روم میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول کا سیشن جاری تھا، جس سے طلبہ میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاچورہ پولیس موقع پر پہنچی، پنچ نامہ کیا،

لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے پاچورا رورل اسپتال بھیج دیاگیا۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ ٹیچر نے ذہنی دباؤ کے باعث انتہائی اقدام کیا۔ اس معاملے میں پاچورا پولس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے، لیکن خودکشی کی وجہ تادم تحریر واضح نہیں ہوئی۔پولس اس معاملے کی مکمل تفتیش کر رہی ہے۔رویندر مہالے پاچورا تعلقہ کے دہیگاؤں سنت کے رہنے والے تھے۔ تاہم، چونکہ وہ پاچورا کے سپڈو بھدو اسکول میں ملازم تھے کام ، اس لیے وہ پچھلے کچھ سالوں سے پاچورا شہر کے گرنا پمپنگ روڈ پر رہ رہا کرتے تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!