جرائم

نظام آباد میں سودی کاروبار کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی

10 ٹیموں نے دفاتر و مکانات پر بیک وقت دھاوے کیے

نظام آباد، 2٤ اگست : نظام آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی۔ پولیس کمشنر سائی چیتنیا کے احکامات پر 10 ٹیموں پر مشتمل پولیس عملہ نے ضلع کے مختلف مقامات پر اچانک دھاوے کرتے ہوئے فینانسروں کے گھروں اور دفاتر کی تلاشی لی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کمشنر کو حالیہ دنوں پرجاوانی پروگرام کے دوران عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بعض فینانسروں نے عوام کی جائیدادیں گروی رکھوا کر (سیل رجسٹریشن کے ذریعے) زیادہ شرح سود پر قرضے دئیے اور بغیر لائسنس کے فنانس بزنس چلا رہے تھے۔ انہی شکایات کی بنیاد پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس افسران نے نظام آباد شہر کے ساتھ ساتھ بودھن اور آرمور ڈویژن میں بھی اچانک چھاپے مارے۔ اس دوران متعلقہ اے سی پی کی نگرانی میں سرکل انسپکٹران اور سب انسپکٹران نے ساہوکاروں کے سودی لین دین کے ریکارڈ اور دستاویزات کی جانچ کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!