مہاراشٹرا

مشہورادیب اور شاعر ش۔ شکیل کے شعری مجموعہ ’سایہ‘ کی سولاپور میں رسم رونمائی‎

ش۔شکیل کی غزلوں کی لفظیات اظہار کی جدّت سے گزرتی ہے تو ان کے معنی میں بڑی گہرائی پیدا ہو جاتی ہے : عبدالرحمان محمد جانی
مشہورادیب اور شاعر ش۔ شکیل کے شعری مجموعہ ’سایہ‘ کی سولاپور میں رسم رونمائی

سولاپور (اقبال باغبان ) بھارتیہ اردو وکاس فاونڈیشن سولاپور کے زیر اہتمام اور انڈین یوتھ اسوسی ایشن سولاپور کے اشتراک سے مشہور شاعر افسانہ و افسانچہ نگار جناب ش۔شکیل(چھترپتی سنبھاجی نگر) کے اولین شعری مجموعہ’ سایہ‘ کی رسم رونمائی شمع اردو اسکول سولاپور میں معزز مہمانان کے ہاتھوں عمل میں آئی۔

اس پروگرام مہمان خصوصی مشہور ادیب روزنامہ عالمی ہم سفر گلبرگہ کے مدیر ناصر عظیم ، شاعر آرزو راجستھانی شریک تھے۔ جبکہ اس باوقار محفل کی صدارت روزنامہ عالمی ہم سفر گلبرگہ کے چیف ایڈیٹراور مشہور صحافی و تاجر عبدالرحمان جانی نےکی۔ بھارتیہ اردو وکاس فاونڈیشن کے صدر سلطان اختر نے مہمانان کا استقبال کیا ۔ ناصر عظیم نے موصوف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ جدید لبوں لہجے کے شاعر ش۔ شکیل کی شاعری انسانی جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔ ایوب نلامندو نے کہا کہ ش۔ شکیل اچھے افسانہ نگار اچھے افسانچہ نگار اچھے شاعر ہیں ۔ان کی تحریریں کافی مقبول ہیں۔سلطان اختر نے تہنیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ش۔شکیل فعال ادیب ہیں۔وہ سوشل میڈیا پر اپنی تحریروں کے ذریعے بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں۔

صدر جلسہ عبدالرحمان جانی نے اپنے صدارتی خطبہ میں ش ۔شکیل کو مبارک پیش کی اور کہا کہ ش۔ شکیل غزل گوہ شاعر ہیں۔اور انہوں نے غزلوں اچھی طرح سمجھا اور پرکھا ہے۔ان کے یہاں موضوعات کی افراط ہےاورابلاغ میں انہوں نے پُرکاری سے کام لیا۔ش۔ شکیل کی غزلوں کی لفظیات اظہار کی جدّت سے گزرتی ہے تو ان کے معنی میں بڑی گہرائی پیدا ہو جاتی ہے۔ش ۔شکیل نے ادبی محفل انعقاد کرنے پرایوب نلامندو ، مظہر اللوڑی ، سلطان اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سولاپور محبتوں کا آمین شہر ہے۔ علم و ادب کا گہوارہ ہے۔ یہاں ہمیشہ ادبی شخصیات کی پذیرائی ہوتی ہے۔ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ش شکیل کے اعزاز میں اردو مراٹھی ہندی سہ لسانی مشاعرہ آرزو راجستھانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں اشفاق زیدؔ، عرفانؔ کاریگر، صابرؔ سولاپوری ، آصفؔ شیخ، مبارکؔ شیخ ، جاویدؔ شیخ، میوریش کلکرنی ، ایوب نلامندو نے اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محظوظ کیا۔
اس پروگرام میں ابوبکر نلامندو، جعفر بانگی، سید اقبال، اقبال باغبان، ابرار نلامندو، شیخ اسرارو دیگر معزز احباب نے شرکت کی۔پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ابرار نالامندو، ایوب نلامندو، مظہر اللوڑی، سلطان اختر ، اسلم شیخ نے خوب محنت کی۔پروفیسر عبدالرشید شیخ نے عمدہ نظامت کی اور آخر میں ایوب نلامندو نے شکریہ ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!