شہر

مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر ایم اے غفار کی شاندار گلپوشی

تین اسکولوں کو ہائی اسکول کا درجہ دلانے پر تہنیتی تقریب کا انعقاد

ناندیڑ: 21اکتوبر(نامہ نگار) آج مہاراشٹر راجیہ اُردو شکشک سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر جناب ایم اے غفار صاحب کی گلپوشی کی ایک شاندار تقریب رحمن نگر میں منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر ناندیڑ ضلع صدر شیخ عبدالروف، ضلع سیکریٹری محمد بابر، نائب صدر محمد ظہیرالدین انعامدار، محمد سرفراز اور امجد خان موجود تھے۔واضح رہے کہ جناب ایم اے غفار صاحب نے حال ہی میں ناندیڑ ضلع کے تین پرائمری اسکولوں کو ہائی اسکول کے درجے تک ترقی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اُن کی رہنمائی اور موثر نمائندگی کے نتیجے میں یہ اسکول (۱) ضلع پریشد ہائی اسکول نیرلی تعلقہ ضلع ناندیڑ (۲) ضلع پریشد ہائی اسکول دیلوپ تعلقہ اردھاپور(۳) ضلع پریشد ہائی اسکول، بھوکر ، اب طلبہ کے لیے تعلیم کے اگلے مرحلے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔

انہوں نے نہ صرف مقامی سرپرستوں سے دستخطی مہم کے ذریعے تعلیمی مطالبات کو مضبوط بنیاد فراہم کی، بلکہ تعلیمی افسران، ڈپٹی ڈائریکٹر لاتور اور پرکشا منڈل لاتور سے number index حاصل کرنے تک خود ذاتی طور پر پیش پیش رہے۔تقریب کے دوران ریاستی صدر جناب ایم اے غفار صاحب نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ان ہی اسکولوں میں 11ویں اور 12ویں جماعتیں بھی شروع کرنے کی مکمل تنظیمی کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی کہ مہاراشٹر راجیہ اُردو شکشک سنگھٹنا اردو تعلیم کے فروغ اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل رہے گی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!