اسلامی

“وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا”  انجمنِ غوثیہ نگردیولہ میں روح پرور محفلِ میلاد کا انعقاد۔

جلگاؤں(عقیل خان بیاولی):
خاتم النبیین، رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے 1500ویں جشنِ ولادت کے موقع پر مدرسہ انجمنِ غوثیہ نگردیولہ، تعلقہ پاچورا میں ایک روحانی و تعلیمی بزم بعنوان “وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا” کا انعقاد کیا گیا۔یہ بزمِ میلاد عشقِ رسول ﷺ اور ایمان کی تازگی سے سرشار تھی، جس میں مدرسے کے طلبہ و طالبات نے نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور حمدِ باری تعالیٰ سے ہوا، جس کے بعد ننھے طلبہ و طالبات نے دلوں کو منور کرنے والی نعتیں، ایمان افروز تقریریں اور معلوماتی اسلامی کوئز پیش کیے۔طلبہ و طالبات نے اپنے کلام اور تقریروں کے ذریعے حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حضور ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔
اس روحانی محفل کی صدارت مدرسہ انجمنِ غوثیہ کمیٹی نگردیولہ کے صدر محترم زبیر خان نے فرمائی۔تمہید مشتاق خان نے پیش کی، جبکہ پروگرام کی غرض و غایت وسیم خان نے بیان کی۔معزز مہمانوں نے خطاب کے دوران حضور ﷺ کی سیرتِ مبارکہ اور تعلیماتِ نبویہ کو امت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ “نبی کریم ﷺ کی زندگی انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اخلاق، کردار اور تعلیم میں ان کے اسوۂ حسنہ کو اپنائیں۔” مہمانِ خصوصی مولانا اشتیاق رضا صاحب نے طلبہ و طالبات کو پیغام دیا کہ “اس طرح کے دینی و تعلیمی پروگرام نہ صرف عشقِ رسول ﷺ کو تازہ کرتے ہیں بلکہ نسلِ نو کے دلوں میں ایمان، علم اور عمل کی روشنی پیدا کرتے ہیں۔
”پروگرام کے اختتام پر بزم میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو تعلیمی وسائل اور انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔مدرسے کے صدر زبیر خان نے کامیاب انعقاد پر اساتذۂ کرام کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ “تعلیم کے لیے خوشگوار اور ایمان افروز ماحول پیدا کرنا ہی ہمارا مقصد ہے۔”تقریب کی کامیابی میں مشتاق خان، عمر بیگ، خضر خان، ناصر منیار، خلیل بیگ اور خلیل خان نے نمایاں تعاون پیش کیا۔رسمِ شکریہ اور نظامت کے فرائض عمر بیگ نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔یہ بزم عشقِ رسول ﷺ، تعلیمِ نبوی ﷺ اور عقیدتِ ایمانی کا حسین امتزاج بن کر شرکاء کے دلوں میں دیرپا روحانی اثر چھوڑ گئی۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!