مہاراشٹرا

وقف املاک کو ڈیجیٹلائز کرنے کی پہل: بھوساول میں ‘امید پورٹل رجسٹریشن’ پر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد

جلگاؤں؛(عقیل خان بیاولی)۔
اے پی سی آر، جلگاؤں ضلع نے بھوساول شہر میں جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) کے دفتر میں وقف املاک کے آن لائن رجسٹریشن کے لیے ایک اہم "امید پورٹل رجسٹریشن” رہنمائی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد متولیان (وقف جائیدادوں کے منتظمین) کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے لازمی ‘امید’ پورٹل پر جائیدادوں کے اندراج کے عمل کو آسان بنانا تھا۔شہر اور آس پاس کے علاقوں سے تقریباً 25 سے 30 متولیوں نے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ڈیجیٹل رجسٹریشن کی پیچیدگیوں کو سمجھا۔

آغاز سید اشرف کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ یوسف سر نے اے پی سی آر کا مختصر تعارف پیش کیا اور وقف املاک کو ڈیجیٹائز کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی دستاویزات اور تکنیکی چیلنجز پر خصوصی سیشن۔ جلگاؤں سے ماہر ظفر مرزا نے "دستاویزات اور چیلنجز” کے موضوع پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے متولیوں کو آن لائن رجسٹریشن کے لیے درکار قانونی اور تکنیکی دستاویزات کی فہرست فراہم کی اور پورٹل پر درپیش

عام مسائل کے عملی حل کی وضاحت کی۔عارف دیش مکھ اور سید اخلاق کی رہنمائی میں پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا یہ پروگرام وقف املاک کے انتظام میں شفافیت اور کارکردگی لانے کی طرف ایک اہم قدم تھا، جس سے مقامی متولیوں کو سرکاری احکامات و رہنمایانہ ہدایات کے مطابق اپنی جائیدادوں کا آن لائن رجسٹر کرنے میں رہنمائی حاصل ہوگی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!