شہر

قبا ء مسجد کے سامنے آلودہ پانی کا مسئلہ ، کمشنر سے نمائندگی


ناندیڑ۔ 6 نومبر ( نامہ نگار ):ناندیڑ شہر کے دیگلورناکہ پر واقع مسجد قباء کے پاس بڑی نالی بند ہو جانے سے آلودہ پانی مسجد کے سامنے کی روڈ پر بہہ رہا ہے۔ اس گندے پانی کی وجہ سے نما ز کو آنے والے مصلیان کو اور سڑک پر سے گذرنے والے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلہ میں آج سابق ڈپٹی میئر عبدالغفار کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے وفد نے میونسپل کمشنر مہیش کمار ڈوئی فوڑے سے ملاقات کر کے انہیں میمورنڈم پیش کیا۔

اس میمورنڈم میں بتایا گیا کہ قباء مسجد کے سامنے مین روڈ پر پچھلے کئی عرصہ سے گندہ پانی جمع ہو رہا ہے۔ نالی بند ہو جانے سے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث یہ پانی سڑک پر جمع ہو رہا ہے۔ نالی کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اس نالی پر موجود سیلیب کو توڑ کر نالی کی پوری مکمل صفائی ضروری ہے تاکہ نالی کا پانی آگے تک بہہ جائے۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیاکہ مسجد کے سامنے کی نالی کا صفائی کام مکمل کر کے وہاں پر نالی پر سیمنٹ کے بجائے لوہے کے جعلی کا سیلیب بنایا جائے۔ اس موقع پر سابق کارپوریٹر سید شیر علی، چاند پاشاہ قریشی، عبدالحبیب باغبان، سید فصیح الدین، منتجب الدین، مسجد کمیٹی کے ذمہ داران موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!