قومی

ڈاکٹرمحسن جلگانوی کواردواکیڈمی ریاست تلنگانہ کا اعلیٰ ترین ادبی ایوارڈ مولانا ابوالکلام آزاد تفویض

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
سرزمین مہاراشٹر جلگاؤں کے فرزند، شاعر، ادیب و صحافی ڈاکٹر محسن جلگانوی کو ریاست تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے شعر و ادب کے زمرے میں اعلی ترین ایوارڈ مولانا ابوالکلام آزاد سے سرفراز کیا گیا۔ شہر حیدرآباد کے وسیع ترین آدیٹوریم میں منعقدہ ہزاروں شائقین ادب کی موجودگی میں ریاست تلنگانہ کے وزیر جناب اظہر الدین نے تالیوں کی گونج میں یہ ایوارڈ تفویض کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر محسن

جلگانوی پچھلی چھ دہانیوں سے شہر حیدرآباد میں مقیم ہیں اور ادب، شاعری و صحافت کے میدان میں منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ انہیں اس باوقار ایوارڈ ملنے پر ادبی حلقوں بہت طمانیت اور خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب میں ایک اور ایوارڈ مخدوم محی الدین اور مختلف شعبہ حیات میں خدمات کے ایورڈ بھی دیے گئے ـ

تصویر میں وزیر اقلیتی بہبود ریاست تلنگانہ، جناب اظہر الدین (سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان ) ایوارڈ پیش کرتے ہوے۔ نیز دیگر ریاستی اردو اکیڈمی کے اعلی افسران دیکھے جاسکتے ہیں ۔ایک زمانہ تھا جب محسن صاحب وطن عزیز جلگاؤں کی ادبی علمی محفلوں اور مشاعروں کی شان ہوا کرتے تھے مجاہد جلگانوی، سحر جلگانوی، مرحومین وغیرہ ان کے ہم عصر اور دوست ہوا کرتے تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!