ضلع

ورکشاپ برائے امید پورٹل: ضلع ناندیڑ میں وقف جائیدادوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے خصوصی تربیتی پروگرام

ناندیڑ، (اسٹاف رپورٹر): وقف جائیدادوں کی باقاعدہ رجسٹریشن اور جدید نظام کے تحت انہیں امید پورٹل سے منسلک کرنے کے مقصد سے ضلع ناندیڑ (تعلقہ) میں ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام ان شاء اللہ 19 نومبر 2025، بروز بدھ دوپہر 2 بجے تا 4:30 بجےمنعقد ہوگا۔

ورکشاپ کا اہتمام گلوبس اکیڈمی، نزد رضیہ اسپتال، دیگلور ناکہ، ناندیڑ میں کیا گیا ہے، جس میں متعلقہ ذمہ داران وقف جائیدادوں کی رجسٹریشن کے مراحل، دستاویزات کی تیاری، اور پورٹل کے استعمال کی عملی رہنمائی فراہم کریں گے۔

اہم ہدایات:
تمام شرکاء سے درخواست ہے کہ اپنی وقف جائیدادوں سے متعلق مکمل دستاویزات ساتھ لائیں۔
تعلقہ جات سے آنے والے حضرات کسی CSC، ستو سیوا یا ملٹی سرویس سینٹر کے اہل بھائی کو اپنے ساتھ لائیں تاکہ تکنیکی کارروائی میں آسانی ہو۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
9823233367، 9923472806، 8669098736، 8888875123

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!