ضلع

تحفّظِ اوقاف کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے “اُمید پورٹل رجسٹریشن” ورکشاپ کا شاندار اور کامیاب انعقاد

ناندیڑ: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تحفّظِ اوقاف کمیٹی، ناندیڑ کے زیرِ اہتمام اُمید پورٹل رجسٹریشن سے متعلق ایک مفصل و معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے مختلف تعلقہ جات سے بڑی تعداد میں ذمہ داران، اوقاف سے متعلق افراد، سی ایس سی سینٹر آپریٹرز اور ملٹی سروس پرووائیڈرز نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد عوام اور مختلف تنظیموں کے درمیان اُمید پورٹل کی افادیت، اس کے قواعد، رجسٹریشن کے طریقۂ کار اور اس کے عملی استعمال کو فروغ دینا تھا۔

ورکشاپ کی صدارت معروف عالمِ دین مفتی ہارون نظامی نے کی، جنہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں اوقاف کے تحفظ اور اس سے وابستہ ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف کا تحفظ امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اُمید پورٹل اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

مرکزی رہنمائی محمد محتصم انصاری (ضلع وقف آفیسر، ناندیڑ) نے فراہم کی۔ انہوں نے اُمید پورٹل کی تکنیکی باریکیوں، رجسٹریشن سے متعلق درکار دستاویزات، بائیو میٹرک اور آن لائن ویریفکیشن سسٹم، درخواست کے مراحل، اور اوقاف کے اداروں کو اس پورٹل سے ملنے والے فوائد پر تفصیل سے گفتگو کی۔ شرکاء نے بڑے انہماک کے ساتھ ان کی باتیں سنیں اور مختلف سوالات بھی کیے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اُمید رجسٹریشن کا کام تیزی سے جاری ہے اور عوام کی سہولت کے لیے متعدد مقامات پر مراکز قائم ہیں، جن میں SDPI آفس ( میونسپل دواخانہ کے سامنے) بھی شامل ہے، جہاں لوگ اپنے اُمید پورٹل رجسٹریشن با آسانی کروا سکتے ہیں۔

ورکشاپ کے دوران شرکاء نے اس پورٹل کے مستقبل قریب میں اوقاف کے انتظامی نظام کو مضبوط بنانے اور شفافیت کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو سراہا۔

پروگرام کے اختتام پر ضلع وقف آفیسر محمد محتصم انصاری کو ان کی خدمات اور رہنمائی کے اعتراف میں عمیر خان کی جانب سے شال پیش کر کے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے بھی ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ایڈوکیٹ طلحہ، ایڈوکیٹ نصیر فاروقی ، عظیم الدین صاحب اور قاضی جمال الدین نے سرگرم کردار ادا کیا، جن کی تنظیمی محنت اور بہتر انتظامات کی بدولت ورکشاپ باآسانی مکمل ہوئی۔

رابطہ: 8669098736، 9923472806، 9823233367،8888875123

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!